۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
کرگل

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر مقدس قم میں موجود "انجمن صاحب الزمان (عج) " کی مجلس عاملہ کے انتخاب کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ادارے سے وابستہ علمائے کرام اور طلاب نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر مقدس قم میں موجود "انجمن صاحب الزمان (عج) " کی مجلس عاملہ کے انتخاب کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ادارے سے وابستہ علمائے کرام اور طلاب نے بھرپور شرکت کی ۔ اس دوران ادارے کے تیسرے دور کے مجلس عاملہ اور کابینہ کی تشکیل کے سلسلے میں ایک پر امن اور دوستانہ ماحول میں الیکشن انجام پذیر ہوا اور ووٹنگ کی گنتی کے اختتام کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا۔

یاد رہے کہ ادارہ انجمن صاحب الزمان (عج) شعبہ قم کی ایکزیکٹیو باڈی چار افراد پر مشتمل ہے جس میں تبلیغی، انتظامی، میڈیا اور علمی-تحقیقی امور کے سربراہان شامل ہوتے ہیں، لہذا اس مرتبہ بھی ان چار عہدوں کے لیے، چار نئے چہرے کا انتخاب ہونا طے تھا۔

الیکشن کے دوران سابقہ مجلس عاملہ نے اپنے تین سالہ ایکٹیویٹیس کے سلسلے میں اپنی رپورٹ پیش کی۔

نو منتخب عہدیداران: 1. حجت الاسلام شیخ گلزار بشارتی، تبلیغی امور کے سربراہ

2.حجت الاسلام جناب شیخ علی رجائی انتظامی امور کے سربراہ

3.حجت الاسلام شیخ عمران امیری شعبہ سائنس اور ریسرچ کے سربراہ

4.حجت الاسلام سید خادم رضوی میڈیا سکشن کے سربراہ

واضح رہے کہ یہ حضرت دوسال کے لیے منتخب ہوئے ہیں ۔

آخر میں نمائندہ انجمن صاحب الزمان (عج) قم حجت الاسلام شیخ ذاکر ناصری نے سابقہ مجلس عاملہ کا شکریہ ادا کیا اور نئے منتخب عہدیداران کے لیے کامیابی کی دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .