۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
قم کرگل

حوزہ/ امام زمانہ (عج) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے حسینیہ بقیت الله الاعظم-قم المقدسہ کی جانب سے ایک عظیم الشان سمینار کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 15 شعبان کے روز طلاب انجمن صاحب الزمان (عج) کی جانب سے حسینیہ بقیت اللہ الاعظم قم المقدسہ میں "مہدویت اور مھدوی عالمی حکومت کے نصب العین" کے عنوان سے ایک عظیم الشان سمینار کا انعقاد کیا گیا، اس عظیم الشان سمینار میں علمائے کرام، طلاب کرگل و لہ کے ساتھ مہمانان خصوصی کے عنوان سے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ثقافتی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رضائی، اور زبان و ادبیات کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید عباس مسعودی تشریف فرما تھے۔

یہ سیمینار دو نشست میں مکمل ہوا پہلی نشست مغربین سے پہلے اور دوسری نشست نماز جماعت کے فورا بعد شروع ہوئی، سیمینار کا آغاز قاری محترم شیخ رضا علی رستگار نے تلاوت کلام الہی سے کیا جب کہ مولانا شیخ الطاف حسین منتظری نظامت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

سمینار میں طلاب عزیز مقیم قم اور دیگر شعرا نے اپنے مخصوص انداز میں حضرت بقیت اللہ الاعظم (عج) کی بارگاہ میں اشعار، قصیدہ اور منقبت خوانی پیش کیا۔

انجمن صاحب الزمان (عج) کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر شیخ ذاکر ناصری نے خطبہ استقبالیہ کے ساتھ ساتھ حسینہ بقیت اللہ الاعظم میں انجام شدہ خدمات دینی سے سامعین کرام کو آگاہ فرمایا، نیز سمینار میں تشریف لائے مہمانان خصوصی اور دیگر شرکت کرنے والے علمائے کرام اور طلاب کا خیرمقدم اور شکریہ ادا کیا۔

آخر میں دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) کے ساتھ سیمینار اختتام کو پہنچا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .