۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
صدر جمعیت علمائے اثناء عشریہ کرگل

حوزه/ کرگل میں نمائندہ ولی فقیہ کو بطور ریاستی مہمان پروٹوکول اور سیکیورٹی فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت العلماء اثناء عشریہ کرگل کے صدر حجت الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی نے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ریٹائرڈ بریگیڈئیر بی ڈی مشرا سے راج نواس کرگل میں خصوصی ملاقات کی اور کرگل میں نمائندہ ولی فقیہ کو بطور ریاستی مہمان پروٹوکول اور سیکیورٹی فراہم کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس ملاقات کا مقصد لداخ یو ٹی انتظامیہ کی طرف سے ہندوستان میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین حاج آقائے مہدی مہدوی پور کے لداخ دورے کے دوران بطور ریاستی مہمان پروٹوکول اور سیکیورٹی کی فراہمی پر شکریہ ادا کرنا تھا۔

کرگل میں نمائندہ ولی فقیہ کو بطور ریاستی مہمان پروٹوکول اور سیکیورٹی فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا

شیخ ناظر مہدی محمدی نے جناب بی ڈی مشرا کا آقائے مہدی مہدوی پور کو دیئے گئے اس اعزاز پر جمعیت العلماء اثنا عشریہ اور کرگل کے عوام کے طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله سید علی حسینی خامنہ ای (حفظہ الله) تمام ملت جہاں تشیع کے یہاں ایک مذہبی رہنما کی حیثیت رکھتے ہیں اور شیعیانِ جہاں کا ایک عظیم مرجع بھی ہیں اور ان کے نمائندے کا احترام اور عزت افزائی در حقیقت خود رہبر معظم آیت الله خامنہ ای کے احترام اور عزت افزائی کے مساوی ہے اور خطہ لداخ کے مسلمانوں بالخصوص شیعہ مسلمانوں کے جذبات اور احساسات کی قدردانی کرنے اور عزت کرنے کے برابر ہے اور بحیثیت لیفٹیننٹ گورنر لداخ اس حوالے سے آپ کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .