۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
کرگل،امام جعفر صادق (ع) کی المناک شہادت پر مجلس و جلوس عزاء

حوزہ/ جعفریہ اکیڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن کرگل کے زیر اہتمام امام جعفر صادق (ع) کی شہادت کے مناسبت سے جلوس عزا اور مجلس عزا کا انعقاد

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کرگل/ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے شعبہ تعلیم کے اہم شاخ جعفریہ اکیڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن JAME کرگل کے زیر اہتمام رئیس مکتب تشیع حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام جو علم و حکمت اور ہدایت کے چھٹے نور اور مظہر تھے کی شہادت کے مناسبت سے جلوس عزا اور مجلس عزا کا انعقاد کیا۔ تقریب میں تقریباً 500 طلاب, 450 طالبات اور تمام سٹاف ممبران نے شرکت کی جس میں جعفریہ اکیڈمی چھوسکور اور جعفریہ اکیڈمی گونگما کرگل برانچ کے طلاب اور اساتذہ بھی شامل تھیں۔

تصاویر: کرگل میں امام جعفر صادق (ع) کی المناک شہادت پر مجلس و جلوس عزاء

ماتمی جلوس صبح 10:00 بجے جعفریہ اکیڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن لوئر ونگ کیمپس سے شروع ہو کر سرکیولر روڈ، حضرت فاطمہ زہرا (س) چوک سے ہوتے ہوئے 11:00 بجے احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں مجلس عزا, اجتماعی نوحہ خوانی اور دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

جلوس عزا کے بعد احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں اس اہم اور دلسوز مناسبت سے ایک مختصر مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد طالب علموں نے دلکش مرثیہ اور تقاریر کئے۔ چوتھی جماعت کے طالب علم آصف حسین نے ایک متاثر کن تقریر کی، جس کے بعد نویں جماعت کے محمد ابراہیم نے خطاب کیا اس کے بعد مدرس جعفریہ اکیڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن ہائیر ونگ حجۃ الاسلام آقا شیخ محبوب علی وجدانی نے اپنے فکر انگیز تقریر کے ذریعے طلاب اور طالبات کے دلوں کو منور کیا۔

سوز و سلام اور تقاریر کے بعد احمد رضا گروپ اور محمد علی گروپ کے جانب سے نوحہ خوانی ہوئی جس نے سامعین کے دل موہ لیا۔ مجلس کا اختتام جعفریہ اکیڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن کرگل کے چیئرمین و صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل (لداخ) حجۃ الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی کی دعائیہ کلمات کے ساتھ ہوا، شیخ ناظر مہدی محمدی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ جعفریہ اکیڈمی امام جعفر صادق علیہ السلام کی یادگار علم، حکمت اور رہنمائی کی لازوال میراث کی گواہی کے طور پر کام کرتی ہے جو آپ نے انسانیت کو عطا کی ہے۔ جعفریہ اکیڈمی (JAME) ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے جو اس کے طلاب, طالبات اور عملے کے درمیان روحانی ترقی، فکری ترقی اور ہمدردی کو فروغ دیتا ہے۔

شیخ ناظر مہدی محمدی نے عالم اسلام میں امن و امان اور ہم آہنگی کے لئے, مراجع عظام کے سلامتی کیلئے, حوزات علمیہ اور ملک عزیز ہندوستان میں امن و امان کیلئے خصوصی دعائیں کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .