۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیخ علی علمی

حوزہ/ صدر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری عمر حوزہ علمیہ اثنا عشریہ میں وفاداری اور جانفشانی کے ساتھ خدمات انجام دی ملت کرگل بالخصوص جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل انکی ان قربانیوں اور دین مبین اسلام کی ترویج کیلئے کی گئی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے قدیمی ممبر، حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل اور جعفریہ اکاڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن کے سابقہ مدرس و استاد اور معاون قاضی جمعیت العلماء اثنا عشریہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی علمی اس دارفانی سے عالم بقاء کی طرف کوچ کر گئے ہیں۔

مرحوم مغفور کے ارتحال کی خبر نے پورے خطہ کو بالعموم اور جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل سے وابستہ علماء اور مومنین کو غم و اندوہ میں مبتلا کر دیا ہے۔

صدر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ نے اس موقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری عمر حوزہ علمیہ اثنا عشریہ میں وفاداری اور جانفشانی کے ساتھ خدمات انجام دی ملت کرگل بالخصوص جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل انکی ان قربانیوں اور دین مبین اسلام کی ترویج کیلئے کی گئی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

مرحوم مغفور حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی علمی رحمتہ اللہ علیہ کی رحلت سے ایک خلا واقع ہوا ہے جس کا پر ہونے میں کافی عرصہ لگے گا۔

مصیبت کی اس گھڑی میں انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ سب سے پہلے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف, مراجع عظام, مومنین خطہ لداخ و مرحوم کے اہل خانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کو محمد و آل محمد علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائیں اور سوگواران کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا کریں۔ الہی آمین
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .