بدھ 9 اپریل 2025 - 19:31
الحمیٰ۔لایا گرین مشن اینڈ ریسرچ سینٹر اور لداخ یوٹی انتظامیہ کے اشتراک سے ایک لاکھ درختکاری مہم 2025 کا آغاز

حوزہ/ ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کی طرف ایک تاریخی قدم کے طور پر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل (JUIAKL) نے ضلعی انتظامیہ کرگل کے تعاون سے اپنے حالیہ قائم کردہ شعبہ الحمیٰ۔لایا گرین مشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے اہمتام سے آج کرگل میں ایک لاکھ میگا پلانٹیشن ڈرائیو 2025 کا باضابطہ آغاز کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کرگل، یوٹی لداخ/ ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کی طرف ایک تاریخی قدم کے طور پر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل (JUIAKL) نے ضلعی انتظامیہ کرگل کے تعاون سے اپنے حالیہ قائم کردہ شعبہ الحمیٰ۔لایا گرین مشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے اہمتام سے آج کرگل میں ایک لاکھ میگا پلانٹیشن ڈرائیو 2025 کا باضابطہ آغاز کیا۔

درختکاری مہم کا باقاعدہ آغاز جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کرگل سے کیا۔ اس تقریب میں گلبرگہ کرناٹک کے معروف سماجی کارکن مسٹر جان گبھرانی نے بطور مہمان زی وقار شرکت کی، جبکہ علماء کونسل جمعیت العلماء اثنا عشریہ کے اراکین اور علماء کی خاصی تعداد نے اس درختکاری مہم کے پہلے مرحلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

مہم کے پہلے مرحلے کا آغاز جعفریہ اکیڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن (ہائر ونگ)، کربتھانگ میں شجر کاری کی سرگرمیوں سے ہوا، جہاں معززین نے بڑے پیمانے پر مشن کی آغاز کی اور ابتدائی پودے لگائے۔

یہ مہم ضلع کے مختلف کلیدی مقامات پر جاری رہے گی جس میں تعلیمی ادارے، یونیورسٹی آف لداخ کرگل کیمپس، گورنمنٹ ڈگری کالج کرگل، کیندریہ ودیالیہ، اور سرکاری اسکول، سرکاری محکمے، مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، محکمہ جنگلات، محکمہ جنگلی حیات، محکمہ صحت اور تعلیم، اور ضلع اسپتال کرگل، سیکورٹی تنصیبات، بی آر او ہیڈ کوارٹر (پروجیکٹ ویجایک)، آرمی ہیڈکوارٹرس، ڈسٹرکٹ پولیس لائن، پرائویٹ زمینیں اور سڑک کے کنارے، کرگل ٹاؤن کے مختلف مقامات اور ملحقہ علاقوں میں منتخب مقامات۔

الحمیٰ۔لایا گرین مشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے 500 سے زیادہ رضاکار پودے لگانے اور ان کی پرورش میں اداروں اور کمیونٹیز کی فعال طور پر مدد کر رہے ہیں۔

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے شیخ ناظر مہدی محمدی نے کہا کہ، "یہ صرف ایک مہم نہیں ہے، بلکہ یہ ایک طویل المدتی مشن کا آغاز ہے جس کی توجہ ماحولیاتی استحکام اور موسمیاتی لچک پر مرکوز ہے۔ گلوبل وارمنگ کے ظاہر ہونے والے اثرات اور کرگل-زنسکار روڈ جیسی ترقیاتی سرگرمیوں کی وجہ سے 40,000 سے زیادہ درختوں کے ضائع ہونے کے ساتھ، یہ ضروری ہو گیا ہے کہ کمیونٹی سطح پر پودے لگانے کے لیے درست کارآمد اقدامات اٹھائے جائیں۔"

شیخ ناظر مہدی نے ایل جی لداخ، بریگیڈیئر ڈاکٹر بی ڈی مشرا، ڈپٹی کمشنر کرگل، شری کانت سوسے، اور پوری ضلع انتظامیہ بشمول ایس پی کرگل، فوج، بی آر او، ایگریکلچرل، جنگلات، صحت اور تعلیم کے محکموں کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی جان گبھرانی نے کرناٹک میں شجرکاری کی کامیاب کوششوں کے مترادف بتاتے ہوئے کہا، "گلبرگہ میں بڑے پیمانے پر درخت لگانے سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے اثرات کو کم کرنے میں کافی مدد ملی۔ کرگل میں وسیع پیمانے پر کھلی زمین ہے، اور اگر درخت لگائے جائیں اور مناسب طریقے سے ان کی پرورش کی جائے تو یہ اقدام دیرپا ماحولیاتی فوائد لا سکتے ہیں اور اسی امید کے ساتھ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے اس تحریک کو دوبارہ سراہتا ہوں۔"

الحمیٰ۔لایا گرین مشن اینڈ ریسرچ سنٹر کے چیف کوآرڈینیٹر غلام محمد خان نے کہا کہ یہ ایک تحقیق پر مبنی اور پائیدار مشن ہے۔ "ہمارا فوکس صرف شجرکاری نہیں ہے، بلکہ مناسب نگرانی، ڈیٹا اکٹھا کرنا، اور پودوں کی بقا کا سالانہ جائزہ۔ ایک سرشار تحقیقی ٹیم اس بات کو یقینی بنائے گی کہ مشن ہر سال بہتر منصوبہ بندی اور نتائج کے ساتھ تیار ہو۔"

یہ بصیرت انگیز اقدام ہمالیہ کے نازک خطے میں ماحولیاتی توازن کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ توقع ہے کہ ایک لاکھ میگا پلانٹیشن ڈرائیو 2025 لداخ اور اس سے باہر دیگر کمیونٹیز کیلئے آب و ہوا ماحولیاتی نظام میں بہتری کیلئے ایک نمونہ عمل بن کر ابھرے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha