۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجتہ الاسلام سید جمال الدین موسوی

حوزہ/ بزرگ عالم دین مرحوم و مغفور نے اپنی شریفانہ زندگی کے بیشتر سالوں میں تعلمیات ائمہ معصومین (ع) کو فروغ دینے اور علمائے کرام اور مومنین کرگل کی خدمت میں گذارے ہیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجتہ الاسلام والمسلمین آقای سید جمال الدین موسوی سابقہ نائب صدر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کی رحلت پر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ نے اظہار افسوس کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمۃ لا یسدھا شیء الی یوم القیامۃ

انالله واناالیه راجعون

انتہائی افسوس کے ساتھ  یہ خبر ملی ہے  کہ  سابقہ نائب صدر انجمن جمعیت العلماء  اثنا عشریہ کرگل حجتہ الاسلام والمسلمین آقای سید جمال الدین موسوی گزشتہ رات ایک طویل علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کر گئے ہیں۔ 

ان کی رحلت کی خبر پوری  ملت کرگل بالعموم اور انجمن جمعیت العلما کے لئے بالخصوص بہت تاثر، افسوس اور تکلیف کا باعث بنی۔  اس بزرگ عالم دین نے اپنی شریفانہ  زندگی کے بیشتر سالوں میں تعلمیات ائمہ معصومین (ع) کو فروغ دینے اور علمائے کرام اور مومنین کرگل کی خدمت میں گذارے ہیں۔ 

غم کے اس موقع پر ہم انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ،امام زمان عج ،مراجع عظام، ملت کرگل اور  مرحوم کے لواحقین اور سوگواران  کی خدمت میں تسلیت و تعزیت اور ہمدردی پیش کرتے ہیں۔اور اللہ تعالٰی سے دعاگو ہین کہ مرحوم المغفور حجتہ الاسلام والمسلمین آقای جمال الدین کو ائمہ معصومین علیہ السلام کے سایے میں اعلی مقام حاصل ہو اور اُنکے لواحقین  کو صبر وتحمل کے ساتھ یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین.

صدر انجمن جمعیت العلمأاثناعشریہ کرگل (لداخ )

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .