منگل 6 جنوری 2026 - 21:59
حضرت زینب الکبریٰ (س) کی شہادت کے مناسبت سے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام مجلسِ عزا کا انعقاد

حوزہ/ ام المصائب، عقیلۂ بنی ہاشم، عالمۂ غیر معلمہ حضرت بی بی زینب سلام الله علیہا کی روز شہادت کی مناسبت سے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ام المصائب، عقیلۂ بنی ہاشم، عالمۂ غیر معلمہ حضرت بی بی زینب سلام الله علیہا کی روز شہادت کی مناسبت سے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا، شدید سردی کی باوجود علمائے کرام، مومنین اور مومنات کی کثیر تعداد نے اس مجلس عزا میں شرکت کر کے امام زمانہ (عج) کے محضر مبارک میں تسلیت و تعزیت پیش کی اور آپ کے جدہ ماجدہ کی شہادت کی پرسہ پیش کی۔

مکمل تصاویر دیکھیں:

حضرت زینب الکبریٰ (س) کی شہادت کے مناسبت سے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام مجلسِ عزا کا انعقاد

مجلس عزا سے خطاب میں حجت الاسلام شیخ موسی علی عرفانی نے خواتین کو تلقین کی کہ وہ حضرت زینب سلام الله علیہا کی سیرت مبارکہ کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے زندگی گزارنے کی کوشش کریں تاکہ اپنی دنیا اور آخرت دونوں کے آباد ہونے میں باعث مدد ثابت ہو اور اہل البیت دوست معاشرے کی تعمیر میں اپنی کردار ادا کر سکیں۔ شیخ عرفانی نے پردے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حضرت زینب سلام الله علیہا نے اس پردے کی بقاء اور تحفظ کیلئے ایسی قربانیاں دی ہیں جس کی کوئی مثال نہیں ملتی لہذا ہماری ماؤں بہنوں کو چاہیے کہ اپنی بیٹیوں کو بچپن سے ہی پردے کی طرف راغب کرائیں اور اسلام میں پردے کی اہمیت پر ہمیشہ نصیحت کرتے رہیں۔

اس موقع پر ضلع کرگل کے بزرگ اور معروف مرثیہ خوان حاجی غلام حسین کھچے پوین نے مرثیہ خوانی کی اور ساتھ ہی ساتھ نوحہ خوانی سینہ زنی بھی ہوئی، امام جماعت اور جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے سابقہ نائب صدر حجت الاسلام والمسلمين سید محمد ضیاء الدین موسوی نے اپنی خصوصی انداز میں مختصر زکر مصائب اور دعائیہ کلمات کے ساتھ مجلسِ عزا کو اختتام تک پہنچایا۔

سید محمد ضیاء الدین نے تمام عالم اسلام بالخصوص ملکِ عزیز ہندوستان، جمہوری اسلامی ایران، عراق، فلسطین وغیرہ میں امن و امان اور حوزات علمیہ نجف اشرف، قم مقدس، مشہد مقدس میں مقیم مراجع عظام، علمائے اعلام، طلاب اور بالخصوص مقام معظم رہبری حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای (مدظلہ العالی) اور مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (مدظلہ العالی) کے سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha