پیر 19 جنوری 2026 - 20:28
آیت الله سبحانی کا آیت الله سیستانی کے برادرِ گرامی کی وفات پر اظہارِ تعزیت

حوزہ/آیت الله العظمیٰ شیخ جعفر سبحانی نے آیت الله العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کے برادرِ گرامی آیت الله سید ہادی سیستانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرجع تقلید کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله العظمیٰ شیخ جعفر سبحانی نے آیت الله العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کے برادرِ گرامی آیت الله سید ہادی سیستانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرجع تقلید کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

آیت الله سبحانی کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمٰن الرحیم

آیت الله آقائے الحاج سید علی سیستانی (دامت برکاته) کی خدمت عالیہ میں سلام کا ہدیہ اور ان عزت و سلامت کے قائم و دائم رہنے کی دعا کے ساتھ، آپ کے برادرِ محترم حجت الاسلام والمسلمین سید ہادی حسینی سیستانی کے انتقال کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا۔

مرحوم و مغفور کے لیے مغفرت اور رحمت الٰہی کی آرزو کرتا ہوں اور لواحقین خاص طور پر حضرت عالی کے لیے خدا کی بارگاہ سے صبرِ جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں۔

قم، جعفر سبحانی

19 جنوری 2026ء

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha