حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ ہائے علمیہ ایران کے سربراہ نے آیت الله العظمیٰ سیستانی کے برادرِ گرامی آیت الله سید ہادی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔
حوزہ ہائے علمیہ ایران کے سربراہ آیت الله اعرافی کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔
بسم الله الرحمن الرحيم
إنا لله وإنا إليه راجعون
عالم برجستہ اور استاد بزرگوار جناب آیت الله الحاج سید ہادی سیستانی کے ایک عمر علمی اور عملی کوشش اور جدوجہد کے بعد فقدان پر افسوس ہوا۔
اس عظیم بافضیلت اور خادم عالم دین کی رحلت پر حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی، لواحقین، شاگردوں اور مرحوم کے عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے ہوئے خداوند غفور و ودود کی بارگاہ میں مرحوم و مغفور کے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں۔
علی رضا اعرافی
سربراہ حوزہ ہائے علمیہ









آپ کا تبصرہ