حوزہ ہائے علمیہ ایران
-
خبر غم؛ آیت اللہ سید علی موحد ابطحی رحلت فرما گئے
حوزہ/ حوزه علمیہ کے بزرگ عالم دین آیت اللہ سید علی موحد ابطحی، طویل عرصہ تبلیغ اور اہل بیت علیہم السّلام کی تعلیمات کی نشر واشاعت میں مصروف عمل رہنے کے بعد، آج دار فانی سے دار بقاء کی جانب کوچ کر گئے ہیں۔
-
حوزہ ہائے علمیہ ایران کا فلسطینی قیدی کی شہادت پر تعزیتی پیغام
حوزہ/ غاصب صہیونی حکومت کی جیلوں میں 87 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد شہید ہونے والے شیخ خضر عدنان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حوزه ہائے علمیه ایران کے بین الاقوامی اور مواصلاتی مرکز نے ایک پیغام میں، فلسطینی عوام سمیت مزاحمتی تحریکوں اور تحریک جہاد اسلامی کو مبارکباد اور تعزیت پیش کی ہے۔
-
حوزہ علمیہ گیلان ایران کے سربراہ:
حوزہ ہائے علمیہ کا فرض، زمان شناس علماء کی تربیت ہے
حوزہ/حوزه علمیہ گیلان ایران کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علی پور نے کہا کہ حوزہ ہائے علمیہ کے اہم ترین فرائض میں اہل دیانت، اخلاق و خلوص، دینی اور معاشرتی مسائل میں بابصیرت، زمان شناس اور جرأت مند طلاب کی تربیت شامل ہے۔
-
حوزہ ہائے علمیہ قم اور نجف کے اہداف و مقاصد یکساں ہیں، آیۃ اللہ اشرفی شاہرودی
حوزہ/آیۃ اللہ اشرفی شاہرودی نے ”امناء الرسل سیمینار“ میں شریک مہمانوں سے ملاقات میں کہا کہ حوزہ ہائے علمیہ قم اور نجف اور ان حوزات میں زیر تعلیم علماء کرام کا ہدف، شیعہ مذہب کی ثقافت اور عقائد کی ترویج ہے اور ان کے اہداف و مقاصد یکساں تھے اور ہیں، اگرچہ ان کے علمی طریقے مختلف ہوں۔
-
انا لله و انا الیه راجعون؛
خبرِ غم؛ حوزہ ہائے علمیہ ایران کے بزرگ استاد آیۃ اللہ محمد حسن قافی رحلت فرما گئے
حوزہ/ آیۃ اللہ العظمی بروجردی (رح)، آیۃ اللہ خوئی (رح) اور امام خمینی (رح) کے شاگرد اور حوزہ ہائے علمیہ ایران کے بزرگ استاد آیۃ اللہ حاج شیخ محمد حسن قافی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔
-
حوزہ ہائے علمیہ ایران کے ادارۂ تہذیب و تمدن کے نائب سربراہ:
حصولِ علمِ دین؛ دین کی تبلیغ اور اجراء کا ایک اہم مشن ہے
حوزہ/حجۃ الاسلام والمسلمین عالم زاده نوری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دینی علوم کا حصول مشغلہ نہیں ہے، بلکہ ایک اہم مشن ہے، کہا کہ دین کو سمجھنا، دین کی تبلیغ اور اس پر عمل کرنا، دینی طالب علموں کے اہم فرائض میں سے ایک فریضہ ہے اور طلاب، قرآنی تعلیمات کے اساتذہ اور روحانی مربی ہونے کی حیثیت سے، تعلیم اور تربیت کے ذمہ دار ہیں، لہٰذا طلاب کو موجودہ حالات کو سمجھتے ہوئے دینی تعلیمات اور اس کے پوشیدہ رازوں کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے۔
-
انجمن علمائے مسلمان لبنان کے سربراہ کے سربراہ کی ایرانی حوزہ ہائے علمیہ خواہران کے سربراہ سے ملاقات:
امت مسلمہ کی کامیابی کا واحد راستہ وحدت و اتحاد ہے، شیخ غازی حنینہ
حوزہ/ انجمنِ علمائے مسلمان لبنان کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں اسلامی وحدت و اتحاد سے متعلق مختلف خطرات، مشکلات اور سختیوں کا سامنا ہے اور اس راستہ میں بہت سی شہادتیں بھی دی ہیں، لیکن ان تمام مشکلات کے باوجود امتِ مسلمہ کی کامیابی کا واحد راستہ وحدت و اتحاد ہے۔
-
شیعہ حوزہ ہائے علمیہ خیر و برکات کا سرچشمہ ہیں، شیخ زکزاکی
حوزه/ حوزہ علمیہ لبنان میں زیر تعلیم طالب علموں اور مبلغین کے ایک وفد نے نائجیریا کے شیعوں کے رہنما شیخ زکزکی سے ابوجا شہر میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
-
آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کا حوزہ ہائے علمیہ تہران کے آغازِ سالِ تحصیلی کے موقع پر پیغام:
علماء کو عوامی نمائندہ ہونا چاہئے؛ حوزہ ہائے علمیہ کو زمان شناس فقہاء کی تربیت پر توجہ دینی چاہئے
حوزہ/ آیت اللہ نوری ہمدانی نے حوزہ علمیہ تہران کے طلباء، اساتذہ اور علماء کے نام ایک پیغام میں علماء کو عوامی نمائندہ بننے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آج حوزہ ہائے علمیہ کو زمان شناس فقہاء کی تربیت پر توجہ دینی چاہئے۔
-
شہید مقاومت قاسم سلیمانی اور عمارِ زماں آیۃ اللہ مصباح یزدی کی برسی پر حوزہ ہائے علمیہ ایران کے انتظامی مرکز کا پیغام
حوزه/ دلوں کے سردار شہید قاسم سلیمانی اور علامہ مصباح یزدی جیسے صاحب بصیرت نے اپنے علم،بصیرت،استقامت اور جہاد کے نور سے نہ صرف ایران کو بلکہ پوری دنیا کو منور کیا ہے اور آج مکتبِ سلیمانی اور عمارِ انقلاب علامہ مصباح یزدی کے پاکیزہ افکار دنیا کے تمام مسلمانوں اور آزادی پسند لوگوں کے لئے نمونہ ہیں۔
-
ایرانی دینی مدارس کے ادارۂ تہذیب و تمدن کے نائب سربراہ کا دورۂ سمنان:
طلبہ و طالبات امام زمان (عج) کے سپاہی، حجۃ الاسلام محمد عالم زادہ نوری
حوزہ/ ایرانی دینی مدارس کے ادارۂ تہذیب و تمدن کے نائب سربراہ نے سمنان میں خواہران طالبات کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو امام عصر (عج) کا سرباز بننا چاہتا ہے وہ گناہ سے دوری اختیار کرے اور دعا مانگے،لیکن یہ کافی نہیں ہے بلکہ امام کے سرباز کو یہ جاننا ضروری ہے کہ اس کا امام اس سے کیا توقع رکھتا ہے اور دین،توحید،عدالت اور دینی اقدار کو ان کے متعلقہ مقام پر نافذ کرنا چاہئے۔
-
مدرسہ علمیہ قزوین کی مشاورتی کونسل کے سربراہ:
حوزہ ہائے علمیہ کو سماجی مسائل کی شناخت اور ان کے حل کے لئے سنجیدگی سے اقدام کرنا ہوگا
حوزہ/ صوبۂ قزوین میں رہبر انقلاب کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالکریم عابدینی نے کہا کہ سماجی مسائل کی شناخت اور ان کے حل کے لئے کوششیں کرنا حوزہ علمیہ کی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔
-
مرکزِ امامت شناسی میں تعلیمی سال کا آغاز:
امامت شناسی کو حوزہ ہائے علمیہ کے تخصصی دروس کے طور پر متعارف کرانے کی ضرورت ہے، حجۃ الاسلام و المسلمین محمد تقی سبحانی
حوزہ/ اگر حوزہ ہائے علمیہ میں امامت شناسی کے موضوع کو اس کے تمام جزئیات کے ساتھ پڑھایا جائے تو حوزہ ہائے علمیہ کی تاریخ میں ایک علمی انقلاب برپا ہوگا اور یہ موضوع نہ صرف امامت اور الہیات کے شعبہ جات میں بنیادی تبدیلی کا ذریعہ بنے گا،بلکہ دیگر اسلامی علوم میں بھی بنیادی تبدیلی کا ذریعہ بنے گا اور اس راستے کو جاری رکھنے سے شیعہ دینی مدارس کی علمی تاریخ میں ایک اہم تبدیلی رونما ہو سکتی ہے۔