حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے مرجع تقلید حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کے برادرِ گرامی حجت الاسلام والمسلمین سید ہادی حسینی سیستانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔
مرجع تقلید کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:
انا لله وانا الیه راجعون
آیت الله الحاج سید علی سیستانی دامت توفیقاته کے برادرِ گرامی مرحوم حجت الاسلام والمسلمین الحاج سید ہادی مجتہد سیستانی طاب ثراہ کی رحلت کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا۔
مرحوم و مغفور کے درجات کی بلندی اور لواحقین خصوصاً جناب عالی کے لیے سلامتی، صبر اور اجر کی بارگاہِ الٰہی میں التجا کرتا ہوں۔
قم - ناصر مکارم شیرازی
28 رجب المرجب









آپ کا تبصرہ