اتوار 18 جنوری 2026 - 19:56
تہران؛ عراقی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی اہم پریس کانفرنس: عراق کی سلامتی ایران کی سلامتی سے وابستہ ہے

حوزہ/ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سماجی اور سیاسی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات اور روابط بڑھانے کی اہمیّت پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے عراقی وزیرِ خارجہ فواد حسین کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سماجی اور سیاسی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات اور روابط بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے علاقائی سیاست میں عراق کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا ذکر کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ایک جامع تعاون کے معاہدے پر پہنچنے کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ڈاکٹر عراقچی نے عین الاسد ائیر بیس سے امریکی فوجیوں کے انخلا اور اسے عراقی فوج کے حوالے کرنے کے عمل کو عراق کی آزادی اور سیاسی خودمختاری کی مضبوطی کی راہ میں ایک سنگ میل قرار دیا۔

انہوں نے اس خواہش کا نیز اظہار کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک مستحکم، آزاد اور مضبوط سیاسی حکومت کے مالک عراق کا خواہاں ہے۔

دونوں وزراء نے معاشی شعبے میں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی روابط کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تجارت میں مزید اضافے کے لیے دونوں ممالک میں کافی صلاحیت موجود ہے۔

آخر میں، عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے تہران کی دعوت پر شکریہ ادا کیا اور دو طرفہ روابط کو مختلف شعبوں میں بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے علاقائی سلامتی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی سلامتی ایران کی سلامتی کے جڑی ہوئی ہے، لہٰذا مسائل کے حل کے لیے گفتگو کا راستہ اختیار کرنا ہی عقل کا تقاضہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha