منگل 13 جنوری 2026 - 11:13
حزب الله عراق کا امریکہ کو سخت انتباہ؛ ایران سے جنگ، امریکہ کی شکست پر ختم ہوگی

حوزہ/ کتائب حزب الله عراق کے سیکرٹری جنرل نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ایک ایسی آگ ہوگی جو دشمنوں کی مکمل شکست اور ذلت پر بجھے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کتائب حزب الله عراق کے سیکرٹری جنرل حاج ابو حسین حمیداوی نے گزشتہ روز، 12 جنوری کو ایران بھر میں حکومت اسلامی کی حمایت میں نکالی گئیں عظیم الشان ریلیوں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج حق و باطل کے محاذ کے درمیان جنگ کے ایک نئے دور کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ حق کا محاذ، خدا کی مدد سے کئی پہلوؤں سے واضح اور روشن ہے، لیکن باطل کا محاذ، پوری دنیا میں آزادی پسند اقوام پر ظلم و جبر اور دشمنی سے پہچانا جاتا ہے۔ جو کسی کے ظلم و ستم سے محفوظ نہ ہو وہ (ظالم) شیطان کے مقاصد کو پورا کرنے کا آلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باطل کے محاذ کا سرغنہ، اسلامی جمہوریہ ایران کو نشانہ بنانے کے درپے ہے؛ وہ ایران جو اسلام محمدی، عزت کا سر چشمہ اور اس عزت کا سپر اور عزت سے متعلق ارمانوں کا حامی ہے۔

حمیداوی نے اس بات پر زور دیا کہ شرعی اور اخلاقی ذمہ داری کا تقاضہ ہے کہ راہ خدا کے مجاہدین پوری طاقت سے ایرانی قوم کے ساتھ کھڑے ہوں۔ ایرانی قوم وہ مسلمان، عظیم، صابر اور استقامت کا استعارہ قوم ہے جس کا شیطانی اور طاغوتی قوتوں نے محاصرہ کیا ہے، لہٰذا اسلامی جمہوریہ کا دفاع، حقیقت میں امت مسلمہ کے مقدسات کا دفاع ہے۔

انہوں نے ایرانی بھائیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ایرانی بھائیوں سے کہتے ہیں کہ ہم خوشی اور سختی میں آپ کے ساتھ ہیں اور ایرانی قوم اور اس کے مقدسات کے دفاع میں ہمارا مؤقف واضح اور روشن ہے۔

کتائب حزب الله عراق کے سیکرٹری جنرل نے عراقی عوام اور مزاحمتی بھائیوں کو غفلت نہ برتنے کی تاکید کرتے ہوئے دشمنوں کی افواہ سازی کو شیطان کا ہتھکنڈہ قرار دیا۔

حمیداوی نے امریکہ کو مخاطب قرار دیتے ہوئے سخت لہجے میں انتباہ کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ کوئی تفریح نہیں ہے، بلکہ ایک ایسی آگ ہے جو اگر شعلہ ور ہو گئی تو تمہاری ناک کو زمین پر رگڑنے اور سنگین قیمت ادا کرنے کے بعد بجھے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha