پیر 12 جنوری 2026 - 17:07
پورے ایران میں "قومی یک جہتی اور امن و دوستی کی تکریم" کے زیر عنوان عوامی ریلیاں اور جلوس، دسیوں لاکھ کی تعداد میں ایرانی عوام شریک

حوزہ/ آج پورے ایران میں "قومی یک جہتی اور امن و دوستی کی تکریم" کے زیر عنوان ریلیاں اور جلوس نکالے جارہے ہیں۔ ان ریلیوں اور جلوسوں میں دسیوں لاکھ ایرانی عوام شریک ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج پورے ایران میں دوپہر بعد دوبجے نکالے جانے والے قومی یکجہتی کے جلوسوں میں شہدا کے لواحقین، یونیورسٹیوں، کالجوں، مدارس اور دیگی اعلیٰ تعلیمی مراکز کے طلبا و طالبات، اساتذہ اور کاروباری طبقے سمیت ایرانی عوام کے سبھی طبقات کے لوگ شریک ہیں۔

قومی یکجہتی کے جلوسوں میں شرکت کرنے والوں نے اپنے ہاتھوں میں ایران کے قومی پرچم، رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی تصاویر، حالیہ بلووں اور امریکہ اور صیہونی حکومت کے بھیجے ہوئے دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تصاویر اور ایسے بینر اور پمفلیٹ اٹھارکھے ہیں جن پر امریکہ، صیہونی حکومت اور ان کے زرخرید غلاموں سے نفرت و بیزاری کے نعرے درج ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دارالحکومت تہران اور ایران کے دیگر شہروں میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے زرخرید اور ملک سے باہر دہشت گردی کی باضابطہ تربیت پانے والے درندہ صفت دہشت گردوں نے مہنگائی کے خلاف عوام کے مظاہروں کو اغوا کرکے بلووں اور دہشت گردی کا بازار گرم کیا، مساجد، مذہبی مراکز، اسپتالوں، لوگوں کی املاک اور گھروں کو نذرآتش کیا اور، پولیس، عوامی رضا کار فورس بسیج اور سیکورٹی فورس کے جوانوں اور بچوں اور عورتوں سمیت عوام کی بڑی تعداد کو شہید کردیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha