پیر 12 جنوری 2026 - 14:41
شرپسندوں اور دہشتگردوں کے خلاف قم المقدسہ میں تاریخی اجتماع کا آغاز/ غیر ایرانی طلاب کی بھر پور شرکت

حوزہ/ اس تاریخی اجتماع کا آغاز جہاد اسکوائر (میدان جہاد) سے ہوا جہاں ان المقدسہ کے انقلابی عوام کے ساتھ ساتھ غیر ایرانی طلاب نے بھی بھرپور شرکت کرتے ہوئے ایران میں جاری دشمن کی دہشت گردانہ کاروائیوں کے خلاف آواز احتجاج بلند کی اور دشمن کے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس تاریخی اجتماع کا آغاز جہاد اسکوائر (میدان جہاد) سے ہوا جہاں ان المقدسہ کے انقلابی عوام کے ساتھ ساتھ غیر ایرانی طلاب نے بھی بھرپور شرکت کرتے ہوئے ایران میں جاری دشمن کی دہشت گردانہ کاروائیوں کے خلاف آواز احتجاج بلند کی اور دشمن کے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

یہ احتجاجی جلوس 19 دی روڈ (خیابان 19 دی) سے ہوتا ہوا حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا پر اختتام پذیر ہوگا۔

احتجاج کا مقصد ان دشمن کے مزدوروں، دہشت گردوں اور شرپسندوں سے اظہار بیزاری کرنا ہے جنہوں نے گزشتہ دنوں ایران میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں متعدد لوگوں اور پولیس اہلکار کو شہید کیا اور سیکڑوں افراد کو زخمی کیا اور ایران کے نظام اسلامی کو داغدار کرنا چاہا۔

اس عظیم اجتماع کا آغاز مقامی وقت کے مطابق 2 بجے ہوا جہاں لوگوں نے جمع ہوکر حرم کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے اسرائیلی اور امریکہ سازش کو ناکام بنایا اور ایک بار پھر دشمن کی شکست کو یقینی بنا دیا۔

احتجاجی جلوس میں جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے ویسے ویسے لوگوں کی تعداد میں اضافی ہو رہا ہے، جلوس کا اس تعداد شریک ہونا خود دشمن کے منہ پر طمانچہ ہے کہ لوگ آج بھی انقلاب اور رہبر معظم کے وفادار ہیں اور رہیں گے اور دشمن اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔

اس اجتماع میں لوگ رہبر معظم سے اپنے وفاداری کا اعادہ کرتے ہوئے لبیک یا خامنہ ای، ھیھات منا الذلہ، حسین حسین شعار ماست، شہادت افتخار ماست، شرپسندوں پر لعنت، وطن فروش پر لعنت، منافق پر لعنت، امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد، ولایت فقیہ کے مخالفین پر کعنت۔۔۔ جیسے نعرے لگا رہے ہیں اور دہشت گردوں اور شرپسندوں سے اپنی بیزاری کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس عظیم اور تاریخی احتجاج میں ہر عمر کے لوگ شریک ہیں، بچے نوجوان اور بوڑھے سب کے ہاتھوں میں ایران کا مقدس پرچم موجود ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آج بھی با عزت اور شرافت مندانہ زندگی گزارنے کے لئے راہ انقلاب پر گامزن رہنا ضروری ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha