۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
کرگل میں سابق مرکزی امام جمعہ کرگل حجتہ الاسلام شیخ غلام حسن واعظی کی مجلس ایصال ثواب و فاتحہ خوانی

سابق مرکزی امام جمعہ کرگل حجتہ الاسلام شیخ غلام حسن واعظی کے ایصال ثواب کیلئے جمعیة العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام مسلسل دو روز مجلس ترحیم و فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا جسمیں جموں و کشمیر شیعہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے خصوصی شرکت کی و مولانا شیخ ناظر مہدی محمدی نے مرحوم شیخ حسن واعظی کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کرگل/ سابق مرکزی خطیب و امام جمعہ کرگل، سابق قاضی القضات اور انجمن جمعیة العلماء اثنا عشریہ کرگل کے متولئ عالم با عمل, مفکر اسلام, خطیب توانا, واعظ اہل البیت عالم ربانی حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ شیخ غلام حسن واعظی رحمۃ الله علیہ کے ایصال ثواب کیلئے جمعیة العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام مسلسل دو روز احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں مجلس ترحیم و فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کرگل کے مختلف علاقوں سے جمعیة العلماء اثنا عشریہ کرگل سے وابستہ علمائے کرام اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے مرحوم مغفور حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسن واعظی کے روح کی ثواب کیلئے قرآن خوانی کی اس موقع پر کشمیر سے جموں و کشمیر شیعہ ایسوسی ایشن کے طرف سے حجۃ الاسلام والمسلمین سید عادل مرتضیٰ موسوی اور معارف علوم اسلامی کے مدیر اعلیٰ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن ذاکری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

تصویری جھلکیاں: جمعیۃ العلماء اثنا عشریہ کرگل کی جانب سے حجتہ الاسلام شیخ غلام حسن واعظی کی مجلس ایصال ثواب و فاتحہ خوانی

اس موقع پر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی نے مرحوم مغفور حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسن واعظی کے سوانح عمری پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے مرحوم کے چند دینی خدمات اور نصیحتوں کے بارے لوگوں کو جانکاری دی, شیخ ناظر مہدی محمدی نے شیخ غلام حسن واعظی کے اچانک رحلت کو جمعیة العلماء اثنا عشریہ کرگل کیلئے بالخصوص اور ملت کرگل کیلئے بالعموم ایک نا قابل تلافی نقصان قرار دیا اور دعائیں کی کہ مرحوم کے نصیحتوں اور ہدایات پر ہمیشہ عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

شیخ ناظر مہدی محمدی نے لوگوں کو تلقین کی کہ وہ مرحوم مغفور حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسن واعظی رحمۃ اللہ علیہ کے خطبات جمعہ کے دوران کی گئی ہدایات کو ہمیشہ یاد رکھے اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ مرحوم اپنے خطبات کو ہمیشہ قرآن کریم و حدیث معصومین علیہم السلام سے بیان کرتے تھے مرحوم نے اپنے خطبات میں کبھی کوئی بات قرآن و حدیث سے ہٹ کر نہیں کی, شیخ ناظر مہدی محمدی نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی اور مختصر ذکر مصائب کے ساتھ مجلس ترحیم و فاتحہ خوانی اپنے اختتام کو پہنچا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .