۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
کرگل میں ’عالمی یوم انہدام جنت البقیع ‘ کے موقع پر ماتمی جلوس برآمد 

حوزہ/ مولانا شیخ ناظر مہدی محمدی نے کہا کہ یہ واقعہ جنت البقیع کے انہدام کے ساتھ ختم نہیں ہوا اور آج جہاں بھی اہل البیت علیہم السلام کے چاہنے والے اور اہل البیت علیہم السلام کے نام سے منسوب مساجد اور امام بارگاہ ہیں ان پر حملہ کرکے بے گناہ شیعوں کو قتل کیا جاتا ہے جس کے پیچھے انہی تکفیری وہابی گروہ کا ہاتھ ہوتا ہے اور یہ واقعات آج بھی رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عالمی یوم انہدام جنت البقیع کے موقعہ پر آج 8 شوال المکرم 1443 ہجری کو جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کرگل کے مختلف علاقوں سے علمائے کرام اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تصویری جھلکیاں: کرگل میں ’عالمی یوم انہدام جنت البقیع ‘ کے موقع پر ماتمی جلوس برآمد

اس موقع پر مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام شیخ محمد کاظم علم الہدای نے جنت البقیع میں زیر تعمیر ائمہ معصومین علیہم السلام اور اصحاب رسول اللہ کے مزارات مقدسہ کے انہدام اور مسمار کئے جانے کے علمناک واقعہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ نماز ظہرین کے بعد احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل سے صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر قیادت ایک ماتمی اور احتجاجی جلوس برآمد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں علمائے کرام اور مومنین نے شرکت کی۔ یہ ماتمی جلوس اثنا عشریہ چوک اور مرکزی بازار سے ہوتے ہوئے انقلاب منزل میں اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر عزادار سینہ زنی و نوحہ خوانی کرتے ہوئے انہدام جنت البقیع پر گریہ کر رہے تھے ۔ انقلاب منزل میں عزاداروں سے مخاطب ہوتے ہوئے صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل حجۃ الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی نے کہا کہ انہدام جنت البقیع عالم اسلام کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے۔

انہوں نے مسلمانان عالم سے جنت البقیع کو از سرنو تعمیر کئے جانے کے مطالبہ پر متفق ہوکر پیشرفت کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مذید کہا کہ 8 شوال تاریخ اسلام کا ایک سیاہ دن ہے اور آل سعود اور وہابیوں نے اہل البیت رسول اکرم علیہم السلام کے ساتھ دشمنی کی تمام حدیں پار کر دی جس کا کھلا ثبوت یہ ہے کہ آج بھی جنت البقیع میں میں ائمہ بقیع اور اصحاب رسول اللہ علیہم السلام کے مزارات اور قبور کی اکثر نو تعمیر کیلئے آل سعود کی طرف سے کوئی پیشرفت نہیں کی جا رہی ہے۔

مولانا شیخ ناظر مہدی محمدی نے اس موقع پر جنت البقیع میں ائمہ بقیع اور اصحاب پیغمبر اسلام علیہم السلام کے مزارات اور قبور کے انہدام کے مختلف واقعات کے متعلق مومنین کو تفضیل سے جانکاری دی۔

شیخ ناظر مہدی محمدی نے ان تمام واقعات کو آل یہود کا سازش قرار دیا اور آل سعود پر آل یہود کے اشارے پر مسلمانوں کے خلاف کام کرنے کا الزام عائد کیا۔

مولانا شیخ ناظر مہدی محمدی نے مزید کہا کہ یہ واقعہ جنت البقیع کے انہدام کے ساتھ ختم نہیں ہوا اور آج جہاں بھی اہل البیت علیہم السلام کے چاہنے والے اور اہل البیت علیہم السلام کے نام سے منسوب مساجد اور امام بارگاہ ہیں ان پر حملہ کرکے بے گناہ شیعوں کو قتل کیا جاتا ہے جس کے پیچھے انہی تکفیری وہابی گروہ کا ہاتھ ہوتا ہے اور یہ واقعات آج بھی رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔

شیخ ناظر مہدی محمدی نے اپنے خطاب کے آخر میں عالم اسلام بالخصوص ملک عزیز میں امن و امان کیلئے اور تمام مراجع عظام اور عالم جہان تشیع کیلئے خصوصی دعائیں کی۔

آخر میں جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے جنرل سیکریٹری اور مرکزی امام جمعہ کرگل حجۃ الاسلام شیخ ابراہیم خلیلی نے ضلع انتظامیہ, محکمہ پولیس, محکمہ انفارمیشن, پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا, اثنا عشریہ نیٹورک اور جوانان اثنا عشریہ کا اس ماتمی اور احتجاجی جلوس کو کامیاب بنانے میں تعاون پر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے طرف سے شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .