بدھ 9 اپریل 2025 - 22:11
قم المقدس میں یوم انہدام بقیع کے موقع پر "انٹرنیشنل جنت البقیع کانفرنس" کا انعقاد

حوزہ/ انہدام جنت البقیع کے المناک اور روح فرسا واقعے کو ۱۰۲ سال گزر چکے ہیں، اور یہ درد آج بھی اہلِ بیت (ع) سے محبت رکھنے والوں کے دلوں کو زخمی کرتا ہے۔ اس ظلمِ عظیم، مقدس قبور کی بےحرمتی اور عالم اسلام کی مسلسل خاموشی پر احتجاج اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے مقدس شہر قم میں ایک "انٹرنیشنل جنت البقیع کانفرنس و احتجاجی جلسہ" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ/ انہدام جنت البقیع کے المناک اور روح فرسا واقعے کو ۱۰۲ سال گزر چکے ہیں، اور یہ درد آج بھی اہلِ بیت (ع) سے محبت رکھنے والوں کے دلوں کو زخمی کرتا ہے۔ اس ظلمِ عظیم، مقدس قبور کی بےحرمتی اور عالم اسلام کی مسلسل خاموشی پر احتجاج اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے مقدس شہر قم میں ایک "انٹرنیشنل جنت البقیع کانفرنس و احتجاجی جلسہ" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ احتجاجی پروگرام ۱۱ شوال المکرم ۱۴۴۵ھ، بروز جمعرات مطابق ۱۰ اپریل ۲۰۲۵ء کو مدرسہ امام خمینیؒ، فلکہ جہاد، سالن شہید عارف الحسینیؒ میں صبح 9:30 بجے تا 12:00 ظہر منعقد ہوگا، جس میں مختلف ممالک کے علمائے کرام شرکت کر کے اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کریں گے۔

مقررین میں شامل ہوں گے:

  • حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسین عبدالمحمدی (ایران)
  • حجۃ الاسلام و المسلمین محسن دادسرشت تہرانی (ایران)
  • حجۃ الاسلام و المسلمین سید حنان رضوی (ہندوستان)
  • حجۃ الاسلام و المسلمین محمد تقی مہدوی (پاکستان)

نظامت کے فرائض انجام دیں گے:

  • حجۃ الاسلام و المسلمین سید مظفر مدنی (حوزہ علمیہ قم)

شعراء و منقبت خواں:

  • جناب ندیم سرسوی صاحب
  • جناب علی مہدوی صاحب

یہ پروگرام تحریر پوسٹ، انجمن آل یاسین، مرکز افکار اسلامی کے اشتراک اور فرہنگی تربیتی مجتمع تاریخ کی معاونت سے منعقد کیا جارہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جنت البقیع کے انہدام پر ۱۰۲ سالہ خاموشی کے خلاف یہ جلسہ ایک پکار ہے، ایک احتجاج ہے، اور مظلوم قبورِ اہلِ بیتؑ کی حرمت کے احیاء کی کوشش ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha