ہفتہ 12 اپریل 2025 - 22:34
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کی دعوتی مہم کا آغاز

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن بعنوان بقیتہ اللہ مرکزی تنظیمی و تربیتی کنونشن کی دعوتی مہم آغاز ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن بعنوان بقیتہ اللہ مرکزی تنظیمی و تربیتی کنونشن کی دعوتی مہم آغاز ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی کی اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پختونخواہ عوامی ملی و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزار احمد نعیمی اور سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں اور مذہبی و سیاسی رہنماؤں کو ایم ڈبلیو ایم کے تحت منعقدہ عظیم الشان استحکام پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

مرکزی کنونشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد بھی کروایا جائے گا، جس میں اگلے تین سال کے لیے پارٹی چیئرمین کا انتخاب بھی ہو گا، 18 اپریل کو عزادری کانفرنس سے شروع ہونے والے پارٹی کنونش کے دوسرے روز تنظمی احتساب و شعبہ جات و صوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

فلسطین کے مسئلے پر ایک مزاکرے کی نشست بھی منعقد ہو گی، نئے چیئرمین کے لئے ووٹنگ بھی بروز ہفتہ ہو گی، جبکہ نئے چیئرمین کا اعلان بروز اتوار 20 اپریل کو کیا جائے گا، بروز اتوار عظم الشان استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں ملک کی مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات شرکت و خطاب کریں گی۔

کنونشن کے دعوتی وفد میں پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، عزاداری کونسل کے مرکزی صدر ملک اقرار علوی، انجینئر ظہیر نقوی اور کوآرڈینیٹر برائے اجرائی امور آصف رضا ایڈووکیٹ شریک ہیں.

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha