۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کرگل؛ حجۃ الاسلام شیخ محمد آخوندی اپنے آبائی علاقے آپاتی میں سپردخاک

حوزہ/ مرحوم کی تشییع جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیا اور مرکزی امام جمعہ والجماعت کرگل کی اقتداء میں نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرحوم مغفور حجتہ الاسلام والمسلمین الحاج شیخ محمد آخوندی رحمۃ الله علیہ نے مختصر علالت کے بعد جمعرات کے صبح ضلع ہسپتال کرگل میں اپنی آخری سانسیں لی جس کے بعد لوگوں نے مرحوم مغفور کے جسد خاکی کو حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل کے احاطہ میں پہنچایا گیا،  جہاں صبح دس بجے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور فاتحہ و قرآن خوانی کا سلسلہ شروع ہوا اور مختصر ذکر مصائب کے ساتھ اور دعائیہ کلمات کے ختم ہوتے ہی قریب ساڑھے گیارہ بجے مرحوم مغفور حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد آخوندی کے جسد خاکی کو احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ سے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے انکے آبائی گاؤں آپاتی لے جایا گیا۔

مرحوم مغفور حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد آخوندی کا تشییع جنازہ گاڑیوں کے ایک لمبے قافلے کے ہمراہ مرحوم کے آبائی گاؤں پہنچا جہاں علاقہ صوت کے متعدد گاؤں اور محلہ جات سے لوگ ماتمی جلوسوں کی شکل میں پہلے سے ہی مرحوم مغفور کے جسد خاکی کے انتظار میں تھے، اس کے بعد جلوس تشییع جنازہ مرحوم مغفور حجت الاسلام والمسلمین الحاج شیخ محمد آخوندی کے آبائی گاؤں آپاتی سے گزرتے ہوئے امام بارگاہ آپاتی پہنچا جہاں حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی علمی اور حجت الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل نے لوگوں سے خطاب کیا اور مرحوم کے دینی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے رحلت کو ملت کرگل اور بالخصوص علاقہ صوت کیلئے ایک نا قابلِ تلافی نقصان قرار دیا، اس کے بعد مرحوم مغفور کے جسد خاکی کو آبائی قبرستان کی طرف لے جایا گیا جہاں مرکزی امام جمعہ والجماعت حجت الاسلام والمسلمین آقائ شیخ محمد حسین مفیدی نے نمازِ جنازہ پڑھائی اور مرحوم مغفور حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد آخوندی کے ایصال ثواب اور مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں کی۔

علماء کونسل جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل نے اس موقع پر مرحوم مغفور حجت الاسلام والمسلمین الحاج شیخ محمد آخوندی کے دینی خدمات کو یاد کرتے ہوئے اپنے بیانات کے ذریعے مرحوم مغفور کو شاندار خراج عقیدت پیش کی اور پرنم آنکھوں کے ساتھ مرحوم کے جسد خاکی کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ حجت الاسلام والمسلمین الحاج شیخ محمد آخوندی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں آپاتی کے مکتب سے حاصل اور اس کے بعد کچھ عرصہ تک حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں اس زمانے کے بزرگ علمائے دین سے علوم آل محمد حاصل کئے اور اس کے بعد اعلیٰ دینی تعلیم کیلئے شہر علم نجف اشرف عراق کا رخ کیا، نجف اشرف میں اس زمانے کے معروف اور جید مراجع عظام مرحوم مغفور آیت اللہ العظمی سید ابوالقاسم الخوئی رضوان الله علیہ، مرحوم مغفور آیت اللہ العظمی فاضل لنکرانی رضوان اللہ علیہ کے شاگردی میں 12 سال علوم آل محمد علیہم السلام سے اپنی علمی تشنگی کو سہراب کیا۔ اس دوران مرحوم مغفور کئی عرصوں تک نجف اشرف میں زیر تعلیم کرگل کے علماء اور طلبہ کیلئے مرحوم مغفور بانی انقلاب جمہوری اسلامی ایران آیت اللہ العظمی سید روح الله الموسوی خمینی رضوان اللہ علیہ کے طرف سے دی جانے والی شہریہ کے مُقَسِّم کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیئے اور نجف اشرف میں اپنے طرف سے جتنا بن پایا طلاب کرگل کی خدمات کرتے رہیں۔

ذرائع کے مطابق، مرحوم مغفور حجت الاسلام والمسلمین الحاج شیخ محمد آخوندی رحمۃ اللہ علیہ جب 12 سال بعد اپنے آبائی وطن واپس تشریف لائے اور اپنے آبائی گاؤں آپاتی سے علوم آل محمد علیہم السلام کی ترویج کا سلسلہ شروع کیا اور اس سلسلے میں انجمنِ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے شعبہ مکاتبِ اثناء عشریہ کے زیر نگرانی ایک مکتب کا آغاز کیا اور بعنوان استاد اس مکتب میں اپنے دینی خدمات انجام دیتے رہے، آپاتی گاؤں کے بزرگ، جوان، بچے سب کے آرزوئیں مرحوم مغفور کے ساتھ تھے اور تمنا کرتے تھے کہ جب کسی مجلس میں مرحوم نہیں پہنچے تو سب کہتے کہ ہمارے مجلس کے رونق میں کمی رہی اور ایسے بھی واقعہ پیش آیا کہ مرحوم مغفور حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد آخوندی مصروفیات کے باعث کسی مجلس میں نہیں پہنچ پاتے تو گاؤں والے فاتحہ خوانی اور دوسرے پروگرام وغیرہ کو منسوخ کر دیتے تھے۔

اطلاعات کے مطابق، مرحوم مغفور حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد آخوندی رحمۃ اللہ علیہ انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کہ جسے جو پورے ہندوستان اور بیرون ہندوستان میں ایک مرکزی حیثیت حاصل ہے ہمیشہ اس مرکز کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ہر ممکن تعاون کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے اور ہر مشکل وقت میں اس جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے ساتھ پائیدار تعلقات بنائے رکھا مرحوم مغفور حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد آخوندی انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے بانی مرحوم مغفور حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد مفید رحمۃ اللہ علیہ سے کافی متاثر تھے اور سابقہ امام جمعہ والجماعت مرحوم مغفور حجت الاسلام والمسلمین شیخ موسی شریفی، حجت الاسلام والمسلمین شیخ احمد محمدی علیہ الرحمۃ، حجت الاسلام والمسلمین شیخ طاہ برو رحمتہ الله علیہ جیسے شخصیات جو مرحوم مغفور کے ہم عمر تھے کے سربراہی میں کام کرنے کو اپنے لئے باعث فخر سمجھتے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .