۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
کرگل میں کورونا کے خوف کے باوجود عیسائی کی آخری رسومات ادا کر کے انسانیت کی مثال قائم کر دی

حوزہ/ کورونا کے باعث فوت ہوئے ایک پردیسی عیسائی ملازم کے آخری رسومات جوانان اثنا عشریہ نے ادا کئے اور برادران اہل سنت نے قبر کیلئے جگہ فراہم کرکے انسانیت کا نام روشن کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مسلم رضاکاروں نے پیر کو لداخ کے کرگل ضلع میں ایک غیر مقامی مسیحی شخص کی آخری رسومات ادا کیا جسکا کوویڈ 19 کے باعث انتقال ہو گیا تھا۔

مقامی لوگوں نے گریٹر کشمیر کو بتایا کہ جھارکھنڈ کے دارالحکومت شہر رانچی کا رہائشی سمیر،کرگل میں NHPC کے ملازم کے طور پر تعینات تھا اور یہ شخص COVID-19 وبائی بیماری کا شکار تھا،بعد میں اسے گذشتہ ہفتے کرگل کہ COVID Care اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

تصویری جھلکیاں: کرگل میں انجمن جمیعت العلماء اثناء عشریہ کے جوان، عسائی کی آخری رسومات ادا کرتے ہوئے

مقامی لوگوں کے مطابق سمیر اتوار کے روز اس بیماری کا شکار ہوگیا، مقامی افراد نے بتایا کہ متوفی کے ارد گرد کوئی دوست اور کنبہ نہیں تھا۔ اس چیز کو محسوس کرتے ہوئے جوانان انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے مقامی رضاکاروں نے تدفین کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کئے جبکہ برادران اہل سنت نے اپنے قبرستان میں قبر کیلئے جگہ فراہم کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ مسلم رضاکاروں نے کوویڈ 19 پروٹوکول کے حوالے جاری ایس او پیس کو مد نظر رکھتے ہوئے پی پی ای کٹس پہن کر میت کی آخری رسومات ادا کیں۔

اس موقع پر لیہ سے آئے مسیحی پادری فوت ہوئے مسیحی ملازم کی اہلیہ، چیف میڈیکل آفیسر کرگل ڈاکٹر منور حسین وزیر اور الرضا ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن شعبہ صحت جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل اور محکمہ صحت سے وابستہ ڈاکٹرز جن میں ڈاکٹر سجاد حسین سرجن سپیشلسٹ اور ڈاکٹر جلیل احمد انچارچ کوویڈ کیئر اسپتال بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ صدر انجمن جمعیت العلماء  اثنا عشریہ ریہ کرگل، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی نذیر نے بھی اپنے ٹویٹر ہینڈل پر تدفین کے کچھ تصاویر شیئر کیئے جس میں جوانان اثنا عشریہ کے رضاکار میت کا تابوت اٹھاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

کرگل میں کورونا کے خوف کے باوجود عیسائی کی آخری رسومات ادا کر کے انسانیت کی مثال قائم کر دی

شیخ ناظر  مہدی محمدی نے انسانیت کی مثال قائم کرنے پر رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا اور برادران اہل سنت کو قبر کیلئے جگہ فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ایک نیشنل نیوز چینل کو دئے گئے اپنے بیان میں صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل نے فلسطین میں غاصب اسرائیل کے طرف سے مظلوم فلسطینیوں پر کئے جا رہے ظلم و بربریت کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو انسانیت کے کھلے عام خلاف ورزی قرار دیا اور عالمی حقوق انسانی اداروں کے خاموشی اور بالخصوص عرب ممالک اور امریکہ اور اسرائیل کے پٹھو حکمرانوں کے ان مظالم کو نظر انداز کئے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام مسلمانان عالم کو ایک ہی پلیٹ فارم پر متحد ہوکر بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی کیلئے متحد و متفق ہو کر آواز بلند کرنے پر زور دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .