حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله العظمیٰ شبیری زنجانی کے سانحہ ارتحال پر امام جمعہ کریم پور کرناٹک مولانا سید وصی حیدر رضوی اعظمی نے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آیت الله زنجانی نے اپنی بابرکت زندگی فقہ و معارفِ اہل بیتؑ کی خدمت، علومِ دینیہ کی ترویج میں گزاری۔
انہوں نے کہا کہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانیؒ کے ارتحالِ جانگداز پر دل کی گہرائیوں سے تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔
یہ عظیم سانحہ عالمِ تشیع، حوزاتِ علمیہ، مراجعِ عظام، علماء و فضلاء اور بالخصوص حضرت ولی اللہ الاعظم، بقیۃ اللہ فی الارضین، امام زمانہ حضرت حجۃ بن الحسن المہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں نہایت درد و افسوس کے ساتھ تسلیت پیش کرنے کا موقع ہے۔
موتُ العالِمِ موتُ العالَمِ — ایک عالمِ ربانی کا ارتحال صرف ایک فرد کا فراق نہیں بلکہ ایک پورے علمی و دینی عالم کا ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم مرجعِ عالی قدر نے اپنی بابرکت زندگی فقہ و معارفِ اہل بیتؑ کی خدمت، علومِ دینیہ کی ترویج اور مکتبِ تشیع کی علمی خدمت میں گزاری۔ بارگاہِ خداوند متعال میں دعا ہے کہ حضرت محمد و آلِ محمدؑ کے صدقے میں مرحوم آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانیؒ کو جوارِ ائمۂ طاہرینؑ میں اعلیٰ درجات عطا فرمائے، ان کی علمی و دینی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے اور تمام مراجعِ عظام، علماء و فضلاء، حوزاتِ علمیہ، اہلِ بیتؑ کے تمام محبین و مقلدین اور بالخصوص پسماندگان و بیتِ مکرم کو صبرِ جمیل و اجرِ جزیل عطا فرمائے۔









آپ کا تبصرہ