حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجعِ تقلید آیت اللہ العظمی سید موسیٰ شبیری زنجانیؒ کے انتقال پر حکومتِ ایران نے آج بدھ، 23 ستمبر 2026 کو ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانیؒ نے حوزہ علمیہ میں کئی دہائیوں تک علمی و عملی خدمات انجام دینے کے بعد پیر 20 ستمبر 2026 کو دارِ فانی سے رحلت فرمائی۔ ان کے جسدِ مطہر کو آج قم میں تشییع کے بعد حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔









آپ کا تبصرہ