بدھ 23 ستمبر 2026 - 14:05
آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانیؒ حرم حضرت معصومہؑ میں سپردِ خاک، جوار معصومہ (س) میں آخری آرام گاہ+تصاویر

حوزہ/ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانیؒ کی نمازِ جنازہ آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی کی اقتدا میں ادا کی گئی، جس کے بعد آپؒ کو حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے مسجد بالاسر میں دیگر مرحوم مراجع عظام اور اپنے بزرگ و عزیز رفقا کے جوار میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانیؒ کی نمازِ جنازہ اور تدفین قم المقدسہ میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ انجام پائی۔ آپؒ کی نمازِ جنازہ آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی نے پڑھائی، جس کے بعد پیکر مطہر کو حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے مسجد بالاسر میں منتقل کیا گیا۔

آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانیؒ جو علم، فقاہت، تقویٰ اور اخلاق میں ممتاز مقام رکھتے تھے، اب ہمیشہ کے لیے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے جوار میں آرام فرما ہیں۔

آپؒ کی آخری آرام گاہ حرم مطہر میں دیگر مرحوم مراجع عظام اور بزرگ علما کے قریب ہے۔

رہبر معظم کی جانب سے مجلس عزا کا انعقاد

آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانیؒ کے ایصالِ ثواب اور تعزیت کے لیے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے منعقد ہونے والی یہ مجلس آج رات حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے شبستان امام خمینیؒ میں ہوگی۔

خواتین کے لیے بھی اسی وقت حرم مطہر میں منعقد ہونے والی مجلس کے ساتھ ساتھ میدانِ رسالت (رسالت اسکوائر) پر واقع مسجد امیرالمؤمنینؑ میں مجلسِ ترحیم منعقد کی جائے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha