بدھ 23 ستمبر 2026 - 11:41
آیت اللہ العظمیٰ سبحانی کی اقتداء میں آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی کی نمازِ جنازہ+ویڈیو و تصاویر

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ سبحانی نے مرجعِ فقید آیت اللہ سید موسیٰ شبیری زنجانی کے جسدِ مطہر پر نمازِ جنازہ ادا کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، استاد عظیم الشان اور فقیہ اہل بیتؑ آیت اللہ سید موسیٰ شبیری زنجانیؒ کے جسدِ مطہر کی تشییع کے بعد، ضریح حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کا طواف کرایا گیا، جس کے بعد آیت اللہ العظمیٰ سبحانی کی اقتداء میں مرجعِ فقید کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔

آیت اللہ سید موسیٰ شبیری زنجانیؒ کے جسدِ مطہر کو حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں دیگر مراجع عظام کے جوار میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha