بدھ 11 نومبر 2026 - 12:24
قم المقدسہ میں انقلابی فنکار کوروش زارعی کی نمازِ جنازہ، ہزاروں افراد نے کیا الوداع

حوزہ/ فلم حضرت یوسف (ع) میں "لاوی" کا کردار ادا کرنے والے انقلابی فنکار کوروش زارعی کی تشییع جنازہ مسجد امام حسن عسکری علیہ السلام سے حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا تک منعقد ہوئی اس کے بعد آیت اللہ حسینی بوشہری کی اقتدا میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلابی فنکار مرحوم کوروش زارعی کی تشییع جنازہ بدھ 11 نومبر 2026ء کو قم میں مسجد امام حسن عسکری علیہ السلام سے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا تک عقیدت و احترام کے ساتھ عمل میں آئی۔

مرحوم کوروش زارعی کے جسد خاکی کو عوام نے اپنے کندھوں پر اٹھا کر حرم مطہر تک پہنچایا۔ حرم میں جسد خاکی کو ضریح مبارک کے گرد طواف کرایا گیا، جس کے بعد آیت اللہ حسینی بوشہری، سربراہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم اور نائب صدر مجلس خبرگان رہبری نے نمازِ جنازہ پڑھائی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha