پیر 16 مئی 2022 - 18:00
استاد فاطمی نیا کی تشییعِ جنازہ تہران میں اور تدفین قم میں ہو گی

حوزہ / مرحوم حجت الاسلام والمسلمین فاطمی نیا کی تشییعِ جنازہ بروز منگل صبح 9:00 بجے تہران یونیورسٹی سے ولیعصر (عج) چوک کی طرف ادا کی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی تہران سے رپورٹ کے مطابق، معروف معلمِ اخلاق و خطیب توانا مرحوم حجت الاسلام و المسلمین سید عبداللہ فاطمی نیا کی تشییعِ جنازہ کل بروز منگل صبح 9 بجے تہران یونیورسٹی سے ولیعصر (عج) چوک کی طرف ادا کی جائے گی۔

مرحوم کے جسد خاکی کو تہران سے قم المقدسہ منتقل کرنے کے بعد منگل کی شام 5:00 بجے مسجد امام حسن عسکری (علیہ السلام) سے حرم حضرت فاطمہ معصومہ (سلام اللہ علیہا) کی طرف تشییعِ جنازہ کے بعد حرم مطہر میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔

قابلِ ذکر ہے کہ استاد فاطمی نیا کے الوداعی مراسم کی تقریب آج (پیر 16 مئی) رات 10 بجے "امام صادق (ع) یونیورسٹی تہران" میں منعقد ہو گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha