حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرپرستِ مرکز خدمات حوزہ علمیہ حجت الاسلام و المسلمین میرمحمدی نے ایک پیغام میں آیت اللہ فاطمی نیا کے انتقالِ پُرملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ان کے تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:
بسمالله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون
عالمِ ربانی اور معلمِ اخلاق و عرفان حضرت آیت اللہ فاطمی نیا کے انتقال کی افسوسناک خبر ملی۔ انہوں نے علامه طباطبائی، علامه جعفری، آیت الله بهجت اور آیت الله بهاء الدینی جیسے بزرگ علماء سے استفادہ کیا اور اپنی ساری عمر علوم محمد و آل محمد (ص) اور معارفِ حقہ کی تدریس و تبلیغ میں گزار دی۔
انقلابِ اسلامی، امام خمینی (رح) اور رہبرِ معظم کے نظریات کی پیروی اور ان کی حمایت میں اخلاق و تواضع کے اس نمونۂ کامل کی انتھک دینی کوششیں اور شریعت کی ترویج کے لیے انجام دی گئی تصانیف وغیرہ نے آپ کو ایک قابل اور مقبول شخصیت بنا دیا تھا۔
میں حضرت ولی عصر ارواحنا فداہ، رہبر معظم انقلاب اسلامی، حوزاتِ علمیہ، ان کے گھروالوں اور ایرانِ اسلامی کے غیور عوام کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے خداوندِ متعال سے مرحوم کے علوِّ درجات اور پسماندگان کو صبر جمیل کی تلقین کرتا ہوں۔
سید جمال الدین میر محمدی
سرپرست مرکز خدمات حوزہ علمیہ