۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حجت الاسلام والمسلمین سید عبدالله فاطمی نیا

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین سید عبداللہ فاطمی‌نیا (ره) سنہ1946میں  تبریز میں پیداہوئے،آپ ایک بلند پایہ عالم دین، بہترین خطیب، شفیق ومہربان استاد اخلاق اور اسلامی مورخ  تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین استاد سید عبداللہ فاطمی‌ نیا کی پاکیزہ روح آج صبح ملکوت اعلیٰ کی جانب پرواز کرگئی۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

حجۃ الاسلام و المسلمین سید عبداللہ فاطمی‌نیا (ره) سنہ1946میں تبریز میں پیداہوئے،آپ ایک بلند پایہ عالم دین، بہترین خطیب، شفیق ومہربان استاد اخلاق اور اسلامی مورخ تھے۔

آپ نے علم اخلاق ، علم عرفان، علم حدیث اور شاعری کےمیدان میں بہت منفرد تحقیقات انجام دیں،آپ کے والد بزرگوار اپنے زمانے کے بزرگ علماءاور عرفاء میں شمار ہوتے تھے جنھوں نے بچپنے سے اپ کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری سنبھالی. کچھ عرصہ بعد آپ کو حضرت آیت الله سید علی آقای قاضی کے شاگرد خاص عارف کبیر حضرت آیت اللہ مصطفوی تبریزی کی شاگردی کا شرف حاصل ہوا۔

آپ نے تقریبا ۳۰ سال اس عظیم استاد کی ظاهری و باطنی تربیت کے سایہ میں گزارے۔ لہذا آپ کو ایک واسطہ کے ساتھ حضرت آیت اللہ قاضی کے شاگردوں شمار کیا جا سکتا ہے اس لیے کہ آپ کےتقریبا تمام اساتذہ حضرت آیت اللہ قاضی کے شاگردوں میں سے تھے۔

جس کی بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ آپ خود اولیای الہی کے گلشن پربہار کے ایک خوشبو دار پھول تھے،آپ کے بارے میں بعض اهل سلوک وعرفان کی زبان سے بہت سی کرامتیں نقل ہوئی ہیں اگرچہ آپ نے خود کبھی اپنے بارے میں اس قسم کی باتوں کو نہ بیان کیا اور نہ ہی ان کی تائید فرمائی آپ اسلامی اخلاق اور توضع وانکساری کے کوہ گراں کی حیثیت رکھتے تھے۔

کریم پروردگار بحق معصومین علیھم السلام ان کی پاکیزہ روح پر اپنی خاص رحمتوں کاسایہ قرار دے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .