۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
تصاویر / مراسم گرامیداشت سالگرد ارتحال آیت الله هاشمی شاهرودی در قم
آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی رحلت حوزہ علمیہ کے لئے بہت بڑا نقصان تھا

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین نظری منفردنے کہا: آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی رحلت حوزہ علمیہ کے لئے بہت بڑا نقصان تھی۔ وہ ولایت کے تابع و مطیع اور رہبر انقلاب اسلامی کے قابل اعتماد تھے اور اسے اعتماد کی وجہ سے انہیں انتہائی سنگین ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین نظری منفرد نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ(س) قم میں آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کی پہلی برسی کی مناسبت سے مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا:  وقت بہت جلدی گذرتا ہے اور انسان کی عمر گذرنے کی رفتار بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: انسان کو اپنی زندگی سے خدا کی بندگی کے لئے بہترین استفادہ کرنا چاہیے۔ قرآنی آیات کے مطابق انسان جب قیامت کے دن اپنے بارے میں سوچے گا تو خیال کرے گا کہ اس نے دنیا میں صرف ایک دن گذارا ہے۔

ایران کے نامور خطیب اور دینی علوم کے استاد نے کہا :اپنی عمر کے اوقات کو مینج(منظم) کرنا بشر کی ضروریات میں سے ایک ہے۔ انسان کو ہمیشہ اپنی زندگی کے لمحات سے استفادہ کرنے کی فکر میں رہنا چاہیے اور اپنی عمر کو بیہودہ چیزوں میں ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

 حجۃ الاسلام والمسلمین نظری منفرد نے کہا: بے ہودہ چیزوں میں عمر کو ضائع کرنا بعد میں پشیمانی کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے کہا: انسان کو اس اس طرح زندگی بسر کرنا چاہیے کہ وہ زندگی گذارنے کے متعلق سوالات کے مناسب جواب دے سکے کیونکہ زندگی گزارنے کے متعلق سوال ان اہم ترین سوالوں میں سے ایک ہوگا کہ جو قیامت کے دن انسان سے پوچھے جائیں گے۔

 انہوں نے کہا: زندگی کو تباہ کرنے والے اسباب سے انسان کو دور رہنا چاہیے۔ اگر انسان اپنی عمر سے صحیح استفادہ  نہ کرے تو وہ یقینا سخت پشیمان ہو گا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین نظری منفرد نے کہا:  آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کا اس دنیا سے اٹھ جانا حوزہ علمیہ کے لیے بہت بڑا نقصان تھا۔ آپ ولایت مدار اور رہبر انقلاب اسلامی کے مورد اعتماد شخص تھے اور اسی اعتماد کی بنا پر انہیں انتہائی سنگین ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا: آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کا علمی مقام بہت بلند تھا۔ آپ کے سینے میں علم کے عظیم راز تھے جو انہوں نے شہید صدر سے حاصل کیے تھے۔ ان میں جب تک ہمت و توان تھی درس و بحث کے لئے وقت نکالا۔ وہ عالم ربانی ہمیشہ نماز نافلہ ادا کرتے تھے۔

 حجۃالاسلام نظری منفرد نے کہا: مرحوم آیت اللہ ہاشمی شاہرودی اہل بیت علیہم السلام سے عقیدت رکھتے تھے۔ وہ ائمہ معصومین(علیہم السلام) اور بالخصوص امام حسین علیہ السلام کے مصائب پر بہت گریہ کرتے تھے اور ہر شب جمعہ مصائب آل محمد(علیہم السلام) کی مجلس منعقد کیا کرتے تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .