۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
1

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین علی نظری منفردنے مرحوم آیت اللہ سید مہدی یثربی کو فخر کاشان قرار دیتے ہوئے کہا: مرحوم آیت اللہ سید مہدی یثربی نے ہمیشہ لوگوں کی مدد کی، وہ ایک عظیم عالم اور مکتب اہل بیت(ع) کے پروردہ تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین علی نظری منفرد نے کاشان کے امام جمعہ مرحوم آیت اللہ سید مہدی یثربی کی 18ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا:زندگی ایک عظیم سرمایہ ہے، اب انسان زندگی جیسے اس عظیم سرمائے کو کہاں خرچ کرتاہے یہ بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا: اگر انسان اپنی زندگی کا سرمایہ صحیح طریقے سے خرچ نہ کرے تو اسے دنیا و آخرت دونوں میں پشیمانی ہوگی، روایات کے مطابق جو شخص اپنی زندگی کا سرمایہ دنیا میں صحیح طریقے سے خرچ کرے گا اسے آخرت میں پشیمانی نہیں ہوگی۔

استاد حوزہ علمیہ نے آیت اللہ سید مہدی یثربی کی رحلت کی اٹھارہویں برسی کے موقع پر کاشان کے عوام کی پرجوش شرکت کو سراہتے ہوئے کہا: دنیا کی رونقوں ، فریب کاریوں اور خوبصورتیوں سے دھوکہ نہ کھاؤ، کیونکہ دنیا کا کام فریب دنیا ہی ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین نظری منفرد نے کہا: دنیا اور دنیاوی مقام ومرتنے اور جوانی ہمیشہ نہیں رہتے، دنیا فنا ہو جانے والی ہے، زندگی کے 30 سال تک جوانی ہے، 30 سے 40 سال جمود اور 40 سال بعد زندگی ڈھلنے لگتی ہے اور محاسن سفید ہونے لگتے ہیں۔

استاد حوزہ علمیہ نے کہا: موت ایک حقیقت ہے، انسان نہیں جانتا کہ اس کی موت کب، کہاں اور کیسے موت آئے گی، اس لیے انسان کو چاہئے کہ وہ اپنی زندگی کا صحیح استعمال کرے۔

انہوں نے مرحوم آیت الله آمیر سید علی واور مرحوم آیت الله سید مهدی یثربی کو فخر کاشان قرار دیا اور کہا: مرحوم آیت اللہ سید مہدی یثربی نے ہمیشہ لوگوں کی مدد کی، وہ ایک عظیم عالم اور مکتب اہل بیت(ع) کے پروردہ تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .