۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام و المسلمین نظری منفرد

حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا: قرض کے متعلق بہت زیادہ روایات ہیں اور امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک حدیث میں فرمایا ہے: "قرض دینے کا ثواب صدقہ دینے سے زیادہ ہے کیونکہ قرض اس شخص تک پہنچتا ہے جو واقعی ضرورتمند ہو لیکن صدقہ اس طرح نہیں ہے"۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام نظری منفرد نے مرکز خدمات حوزہ علمیہ کے کارکنوں کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے کہا: 14 اسفند (4 مارچ) کے دن کو "قرض الحسنہ ڈے" قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا: خدائے متعال کی سنت میں تمام انسان ایک جیسے نہیں ہیں اور اس فرق کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ بعض انسان ضرورتمند اور بے نیاز ہیں۔

حجت الاسلام نظری منفرد نے کہا: کبھی ضرورتمندوں کے پاس اپنی ضرورت پوری کرنے کے لیے قرض لینے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوتا۔

استاد حوزہ علمیہ قم نے کہا: قرض کے متعلق بہت زیادہ روایات آئی ہیں۔ امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں فرمایا: "قرض دینے کا ثواب صدقہ دینے سے بھی زیادہ ہے کیونکہ قرض اس شخص تک پہنچتا ہے جو حقیقتا ضرورتمند ہے لیکن صدقہ اس طرح نہیں ہے"۔

انہوں نے مزید کہا: اسلام پر ایک اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ اسلام کی صدقہ پر تاکید سے معاشرہ میں گداگری کی ترویج ہوتی ہے۔۔!!

حجت الاسلام نظری منفرد نے کہا: اس اعتراض کے جواب میں کہنا چاہئے کہ اسلام نے حکم دیا ہے کہ مسلمان کے لئے جہاں تک ممکن ہو وہ کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلائے اور اسلام نے مسلمانوں کو یہ حکم بھی دیا ہے کہ مسلمانوں کا ظاہر اس طرح ہونا چاہیے کہ کوئی خیال نہ کرے کہ وہ محتاج ہے۔

انہوں نے کہا: زکوٰۃ لینے والے کے لئے دو شرطیں ہیں: اول یہ کہ وہ مستحق ہو اور تو دوم یہ کہ وہ کام کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو۔

دینی علوم کے استاد نے کہا: معاشرہ میں یہ مشکل موجود ہے کہ تمام انسان برابر نہیں ہیں کچھ افراد عاجز ہیں اور کوئی کام نہیں کر سکتے۔ ان افراد کی مدد کرنی چاہئے اور کبھی ایک شخص عاجز نہیں ہوتا لیکن وہ کسی مشکل کا شکار ہے وہ اپنی مشکلکے حل کے لئے  قرض لیتا ہے اور بعد میں قرض ادا کردیتا ہے۔

انہوں نے کہا صدقہ لینے والا شخص شرم محسوس کرتا ہے لیکن قرض میں اس طرح نہیں ہے قرض لینے والے نے وہ  قرض بعد میں واپس کر دینا ہوتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین نظری منفرد نے کہا: قرض واپس کرنے کی روایات میں بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔ امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: "اگر تم دو باتوں کا خیال کرو تو لوگوں کے مال میں شریک ہو جاؤ گے: اول یہ کہ سچ بولواور دوم یہ کہ امانتدار بنو"۔

انہوں نے کہا: امام حسن عسکری علیہ السلام کی وصیت میں بھی آیا ہے کہ امانت کو ادا کرو چاہے امانت رکھنے والا اچھا آدمی ہو یا نہ برا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .