حوزہ علمیہ قم کے استاد
-
حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد:
ماہ رجب خدا کی نعمتوں کے برسنے کا مہینہ ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا: ماہ رجب میں صدقہ دینے کی بہت تاکید وارد ہوئی ہے۔ روایات میں آیا ہے کہ کسی کے ساتھ ہر قسم کی نیکی کرنا صدقہ ہے پس اس مہینے میں افراد کی مدد کرنے کی کوشش کریں اور وہ مدد کسی پیاسے کو ایک گلاس پانی دینا بھی ہو سکتی ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین حسین انصاریان:
اہل بیت(ع) کے علمی سمندر کا جوہر عمل صالح ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا: جناب جابر جعفی امام محمد باقر علیہ السلام کے بے نظیر اصحاب میں سے تھے۔ انہوں نے امام علیہ السلام سے درخواست کی کہ اپنے علمی سمندر کا سب سے قیمتی جوہر اسے دکھائیں۔ تو امام علیہ السلام نے فرمایا: "میرے علمی سمندر کا سب سے قیمتی جوہر عمل صالح ہے"۔
-
قرض دینے کا ثواب صدقہ دینے سے زیادہ ہے، حجت الاسلام والمسلمین نظری منفرد
حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا: قرض کے متعلق بہت زیادہ روایات ہیں اور امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک حدیث میں فرمایا ہے: "قرض دینے کا ثواب صدقہ دینے سے زیادہ ہے کیونکہ قرض اس شخص تک پہنچتا ہے جو واقعی ضرورتمند ہو لیکن صدقہ اس طرح نہیں ہے"۔