۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
مہدوی گھرانے

حوزہ/ چھوٹے امام بارہ حسین آباد میں حجۃ الاسلام و المسلمین شاہد جمال صاحب نے اپنے شاگردوں کو صدقے کی تعریف میں بتایا کہ صدقہ صرف مال کا نہیں ہوتا بلکہ انسان خدا کی خاطر ہر وہ کام جو کسی کو فائدہ پہنچائے اس کو کہتے ہیں یہاں تک کہ اگر کوئی انسان کسی نابینا و مجبور شخص کا ہاتھ پکڑ کر روڈ کراس کرا دے تو یہ بھی صدقہ کہلاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/مہدوی سماج میں مہدوی گھرانے کے عنوان سے ہونے والے دینی کلاس میں شہر کے مختلف حصوں میں علمائے دین اپنی اپنی تلاش کوشش کے ساتھ اپنے اسٹوڈنٹس کو تربیتی اہم نکات پر توجہ دلارہے ہیں گزشتہ کل شب میں مہدوی گھرانے کی خصوصیت بتاتے ہوئے فرمایا کہ مہدوی گھرانے کاامتیاز یہ ہے کہ اس گھر میں پوری فضا توحیدی ہو جس میں خدا شناسی کے ساتھ ساتھ خدمت خلق اور انسانی ہمدردی کا جذبہ بھی ہونا چاہیے جیسے اپنے دسترخوان کے ساتھ ساتھ پڑوسیوں کی بھی فکرہوکہ کہیں کوئی بھوکا نہ ہو۔

چھوٹے امام بارہ حسین آباد میں حجۃ الاسلام و المسلمین شاہد جمال صاحب نے اپنے شاگردوں کو صدقے کی تعریف میں بتایا کہ صدقہ صرف مال کا نہیں ہوتا بلکہ انسان خدا کی خاطر ہر وہ کام جو کسی کو فائدہ پہنچائے اس کو کہتے ہیں یہاں تک کہ اگر کوئی انسان کسی نابینا و مجبور شخص کا ہاتھ پکڑ کر روڈ کراس کرا دے تو یہ بھی صدقہ کہلاتا ہے۔

اسی طرح کے سماجی مسائل پر سبھی سینٹرز پر گفتگو ہوئی آخر میں اپنی اور اپنے عزیز وطن ہندوستان کی کامیابی و ترقی کی آرزو کی گئی۔ آخر میں امام زمانہ کے ظہور اور ان کی سلامتی کے لیے سب نے مل کر دعا پڑھیں۔

مہدوی گھرانے کا امتیاز یہ ہے کہ اس گھر میں پوری فضا توحیدی ہو

تبصرہ ارسال

You are replying to: .