۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
سید حسین مومنی

حوزه/استاد حوزہ نے امیر المؤمنین (ع) کو پیغمبرِ اِسلام (ص) کے وعظ و نصیحت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آنحضرت نے فرمایا کہ مؤمن کی تین نشانیاں ہیں: روزہ رکھنا، نماز پڑھنا اور صدقہ دینا اور محتاجوں کی ضرورتوں کو پورا کرنا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین مؤمنی نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں زائرین سے خطاب کے موقع پر یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم سب کو ہر سطح پر وعظ و نصیحت کی ضرورت ہوتی ہے، کہا کہ جب انسان اپنے اندر وعظ و نصیحت کی ضرورت کو محسوس نہ کرے تو وہیں سے اس کی گمراہی اور ذلت شروع ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کسی انسان کو وعظ و نصیحت کرے تو بہت ہی فراغ دلی سے سننا چاہئے، مزید کہا کہ ممکن ہے کہ وعظ و نصیحت کرنے والے شخص میں کچھ غلطیاں بھی ہو سکتی ہیں، لیکن اس کی نصیحت میں کوئی ایسا نکتہ بھی ہو سکتا ہے کہ جسے کسی کو استفادہ حاصل ہو سکتا ہے، لہذا ہمیں دوسروں کی نصیحت کو سنتے ہوئے اس پر عمل کرنا چاہئے۔

استاد حوزہ علمیہ نے امیر المومنین (ع) کو پیغمبر اسلام (ص) کے وعظ و نصیحت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ در حقیقت ہمارے لئے وعظ و نصیحت ہے، کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے علی علیہ السلام سے فرمایا: اے علی علیہ السلام آپ کی مجھ سے ایسی نسبت ہے جیسا کہ ہارون کی موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ ہے اور یہ کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اور میں آپ کو ایسی چیزوں کی وصیت کرتا ہوں کہ اگر آپ ان کو یاد رکھو گے تو آپ کو اچھی زندگی ملے گی اور آپ کو شہادت نصیب ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ مومن کی تین نشانیاں ہیں: پہلی نشانی؛ روزہ رکھنا ہے، اس سے پیغمبر کا مطلب، مستحب روزہ معلوم ہوتا ہے اور مؤمن کو مستحب روزے کا پابند ہونا چاہئے۔دوسری نشانی نماز ہے، انسان کو شرعی فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ نماز کے آداب کی بھی رعایت کرنی چاہئے اور مستحب نمازوں اور نوافل خصوصاً نمازِ شب کو پڑھنا چاہئے اور ان اعمال کی بجا آوری میں کوتاہی نہیں کرنی چاہئے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مؤمنی نے مزید کہا کہ مستحب نمازوں میں نمازِ جعفر طیار کی خاص طور پر اہل بیت کے مزارات پر بہت زیادہ فضیلت ہے اور دوسری نماز جو معجزہ دکھاتی ہے وہ شبِ جمعہ پڑھی جانے والی نمازِ اِستغاثۂ حجت ابن الحسن (ع) ہے کہ جس کا پڑھنے کا طریقہ مفاتیح الجنان میں موجود ہے۔

انہوں نے مؤمن کی تیسری نشانی کو صدقہ دینا اور محتاجوں کی ضرورتوں کو پورا کرنا قرار دیا اور کہا کہ صدقہ مال و دولت میں اضافہ اور انسانی زندگی سے آفات کو دور کرنے اور برکات کا باعث بنتا ہے اور روایات کے مطابق، تنگدستی میں صدقہ دینا مؤمن کی علامت ہے، لہذا ہمیں اپنے بچوں کو صدقہ دینا سکھانا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .