۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ڈیرہ غازی خان تصادم

حوزہ/ مستقبل میں اس طرح کے سنگین سانحات کو روکنے کے لیے حکومت کی طرف سے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے۔ جب تک متعلقہ ادارے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کریں گے اس طرح کے خطرات سر پر منڈلاتے رہیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈیرہ غازی خان میں مسافر بس اور ٹرک کے تصادم میں 28 سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی کا کوئی نعم البدل نہیں۔ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں وہ برابر کے شریک ہیں۔عید کے موقع پر اس روح فرسا واقعہ نے ملک میں بسنے والے ہر باشعور کو افسرد ہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی فٹنس کو جانچنے والے ادارے کو فعال کردار ادا کرتے ہوئے ایسی گاڑیوں کے چلنے پر پابندی لگانی چاہئے جن میں کسی بھی قسم کا کوئی نقص ہو۔اکثر اوقات تیز رفتاری بھی اسی طرح کے حادثات کا سبب بنتی ہے۔ جس پر قابو پانے کے لیے مانٹیرنگ سسٹم کو فعال کرنے کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے سنگین سانحات کو روکنے کے لیے حکومت کی طرف سے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے۔ جب تک متعلقہ ادارے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کریں گے اس طرح کے خطرات سر پر منڈلاتے رہیں گے۔انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .