۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
نظری منفرد

حوزہ/ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: آج بشر کے لیے اہم ترین مصیبت افسردگی ہے۔  ماہرین نفسیات اس کی مختلف وجوہات بیان کرتے ہیں لیکن اس کی اصل وجہ خدا سے رابطہ کا کم ہونا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین علی نظری منفرد نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ(سلام اللہ علیہا) قم میں حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کی شہادت کی مناسبت سے اپنے ورچوئل خطاب میں انبیاء علیہم السلام کو بشریت کے معلم قرار دیتے ہوئے کہا: وہ لوگوں کی ہدایت کے لئے آئے تاکہ بشریت گمراہی کی طرف نہ جائے۔

انہوں نے کہا: انبیاء علیہم السلام نے لوگوں کو سعادت اور خوشبختی کا راستہ دکھایا تاکہ انسان اس راستے پر چل کر سعادت اور خوشبختی حاصل کریں۔

دینی علوم کے استاد نے کہا: خداوند متعال قرآن کریم میں فرماتا ہے: تمام انسان خسارے میں ہیں مگر وہ جن کا عقیدہ اور عمل درست ہو اور وہ پسندیدہ اخلاق کے بھی مالک ہوں۔

حجت الاسلام والمسلمین نظری منفرد نے کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے ایسا مقام حاصل کیا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے متعلق فرمایا: فاطمہ(سلام اللہ علیہا) میرے دل کا سرور ہے۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی زندگی مکمل الہی زندگی تھی۔

حجت الاسلام نظری منفرد نے کہا: آج انسان کی اصلی ترین مصیبت افسردگی ہے۔  ماہرین نفسیات نے اس کی مختلف وجوہات ذکر کی ہیں لیکن اس کا اصلی ترین سبب انسان کا خدا سے رابطے کا کمزور ہونا ہے۔

حرم کریمہ اہل بیت(علیھم السلام) کے خطیب نے کہا: طرز زندگی، شوہرداری، تربیت اولاد، عبادت و بندگی، خدا کی راہ میں خرچ کرنا اور قرآن مجید سے مانوس ہونے میں ہمیں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی پیروی کرنی چاہیے تاکہ ہم پرسکون زندگی گزار سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .