۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام والمسلمین نظری منفرد
حجت الاسلام نظری منفرد

 حوزہ /حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: خدا کی عظیم نعمتوں میں سے ایک دعا کرنا ہے۔ دعا انسان اور خدا کے درمیان رابطے کو بہتر بناتی ہے اور انسان کے لیے خوش بختی اور کمال کا رستہ ہموار کرتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نامور خطیب اور علوم دینی کے استاد حجت الاسلام والمسلمین نظری منفرد نے گذشتہ رات شہر قم میں حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں خطاب کرتے ہوئے دعا سے مانوس ہونے اور زندگی میں دعاؤں کا ورد کرنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دعا کے بغیر زندگی بے فائدہ اور موت کے مساوی ہے۔ ذکر خدا اور دعاؤں کا ورد انسان کے لیے آکسیجن کی طرح ہے اور زندگی اذکار خداوندی کے بغیر تاریک زندگی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: امام سجاد علیہ السلام نے ایک روایت میں زبان کو خدا کی سب سے بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے فرمایا: یہ زبان ہمیشہ ذکر خدا میں مشغول رہنی چاہیے اور ہمیشہ اس زبان سے شکر خداوندی کا اظہار ہونا چاہیے۔

حرم حضرت فاطمہ معصومہ(س) قم کے خطیب نے کہا: بندگی اور ذکر خدا کی توفیق خدا کی عظیم نعمتوں میں سے ایک ہے۔ انسان کی زندگی پر دعا کا اثر بہت اہمیت کا حامل ہے ۔انسان کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ دعاؤں میں اخروی و معنوی خواہشات کی طرف توجہ دے اور صرف دنیاوی مشکلات اور خواہشات کا ذکر نہ کرے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین نظری منفرد نے کہا: انسان کو مشکلات اور آسائشوں میں خدا کے حضور دعا کرنی چاہئے اور اپنے لبوں کو ذکر خدا سے معطر کرنا چاہیے  البتہ آسائش کے زمانے میں ہمیں زیادہ دعائیں کرنی چاہئیں اور خدا کی نعمتوں پر شاکر رہنا چاہیے کہ کہیں ہم سے وہ نعمتیں زائل نہ ہو جائیں۔

حرم حضرت معصومہ(س) قم کے خطیب نے کہا: اگر انسان چاہتا ہے کہ اس کی زندگی کا خاتمہ سعادت اور خوشبختی پر ہو تو اسے خدا سے اپنے رابطہ کو مضبوط بنانا چاہیے کیونکہ اس انسان کو نماز، روزہ، دعا اور عبادت کی ضرورت ہے تاکہ وہ کمال تک پہنچ سکے ورنہ اگر پوری کائنات بھی کافر ہوجائے تو خدا کی ذات میں کوئی نقص وارد نہیں ہوتا۔

انہوں نے  کہا: امن و امان، صالح اور سالم اولاد،  نیک بیوی،  ثروت اور رزق وغیرہ تمام کی تمام خدا کی نعمتیں ہیں۔ انسان کو ان نعمتوں پر خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے تاکہ یہ نعمتیں زائل نہ ہو جائیں حجۃ الاسلام والمسلمین نظری منفرد نے کہا غلط راستہ ہوں ان نعمتوں کا مصرف کرنا ان نعمتوں کے کفر ان کی علامت ہے اور نعمتوں کے خاتمے کا باعث ہے اور الہی نعمتوں کے مقابلے میں انسان کا عمل اسے عزت یا رسوائی کی طرف لے جاتا ہے انہوں نے آخر میں کہا انسان کے لئے خدا کی عظیم نعمتوں میں سے ایک دعا کرنا ہے دعا انسان اور خدا کے درمیان رابطہ کو بہتر بناتی ہے اور اس کے لیے خوش بختی اور کمال کی راہ ہموار کرتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .