۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ کے گنبدوں پر سیاہ علم نصب کر دئیے گئے

حوزہ/حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے گنبدوں پر سارا سال لہرانے والے سرخ علموں کو ہر سال محرم کے شروع ہوتے ہی اتار کر ان کی جگہ سیاہ علم نصب کر دئیے جاتے ہیں کہ جو حزن و ملال اور سوگ کی علامت ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے گنبدوں پر سارا سال لہرانے والے سرخ علموں کو ہر سال محرم کے شروع ہوتے ہی اتار کر ان کی جگہ سیاہ علم نصب کر دئیے جاتے ہیں کہ جو حزن و ملال اور سوگ کی علامت ہیں۔ 

عراق اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں محرم کا چاند نظر آیا اور چاند نظر آنے کے بعد ہر سال کی طرح پہلی محرم کی رات نماز مغربین کی ادائیگی کے بعد حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے گنبدوں پر موجود علموں کے تبدیل کرنے کی تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں گنبدوں پر نصب سرخ علموں کو اتار کر سیاہ علم نصب کیے گئے اس تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور بہت سے عراقی اور غیر ملکی ٹی وی چینلوں نے اس تقریب کو براہِ راست نشر کیا۔
سب سے پہلے حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک میں علم کے تبدیل کرنے کی تقریب منعقد ہوئی کہ جس کی ابتدا تلاوت قرآن مجید سے ہوئی۔ اس کے بعد روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی نے خطاب کیا اور شعا‏ر حسینی کی عظمت اور عزاداری کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کی۔
ان کے خطاب کے بعد ایک حزین دھن کے ساتھ لبیک یا حسین کی گونجتی ہوئی آوازوں میں روضہ مبارک کے گنبد پر لہراتا ہوا سرخ علم اتار کر سیاہ علم نصب کر دیا گيا اور اس کے ساتھ ہی مرحوم شيخ هادي كربلائي کا محرم کی ابتداء کے حوالے سے لکھا ہوا عربی نوحہ (يا شهر عاشور) مرحوم حمزة الزغير کی آواز میں پورے حرم میں گوجنے لگا۔ 
حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک پر علم کی تبدیلی کی تقریب کے ختم ہوتے ہی تمام حاضرین اور عزاداروں نے حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کا رخ کیا کہ جہاں امام حسین(ع) کے علمدار کے حرم کے گنبد سے علم کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔ 
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے باب قبلہ کے سامنے علم کی تبدیلی کی تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا پھر اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی سيّد أحمد الصافي (دام عزّه).نے خطاب کیا اور حضرت امام حسین(ع) کے مشن کے حوالے سے گفتگو کی۔ خطاب کے آخر میں پوری دنیا اور خاص طور پر عراق میں موجود مومنین کی حفظ وامان اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ 
اس کے بعد أمير المؤمنين(عليه السلام) کے شہر نجف الأشرف کے مومنین کی طرف سے تیار کیا گیا علم روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے متولّي الشرعيّ سيّد أحمد الصافي (دام عزّه).نے وصول کیا۔ یہ بتاتا چلوں کہ گزشتہ کئی سالوں سے اس موقع پر ہر سال عراق کے صوبوں میں سے کوئی ایک صوبہ مولا عباس(ع) کے حرم کے لیے علم روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل کو پیش کرتا ہے اور اس سال یہ اعزاز عراق کے شہر نجف اشرف کے مومنین کو حاصل ہوا۔ 
پھر پورے حرم میں حزین دھن سنائی دینے لگی اور اس کے بعد مولا عباس(ع) کے حرم کے گنبد پر لہراتا ہوا سرخ علم اتار کر سیاہ علم نصب کر دیا گیا اور اس تقریب کا اختتام عربی نوحہ خواں حسین الصغیر کی نوحہ خوانی پر ہوا۔ 
واضح رہے کہ علم کی تبدیلی کی تقریب کا باقاعدہ آغاز صدام ملعون کی حکومت کے خاتمے کے بعد سن 2003ء میں شروع کیا گیا کہ جو اس وقت کربلا کے روضوں میں منعقد ہونے والی اہم ترین تقریب کی شکل اختیار کر چکی ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .