حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کورونا وائرس وبا کی وجہ سے گزشتہ دو سال سے کربلا کے حرموں میں نماز عید نہیں پرھائی جا رہی تھی لیکن اس مرتبہ دو سالوں کے وقفہ کے بعد روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور ما بین الحرمین میں نماز عید الفطر کا روح پرور اجتماع منعقد ہوا جس میں لاکھوں مومنین نے شرکت کی۔
تصویری جھلکیاں: روضہ مبارک امام حسین (ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں نماز عید الفطر کا روح پرور اجتماع
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں نماز عید الفطر کی ادائیگی کے لیے صبح سویرے ہی مومنین کی بہت بڑی تعداد جمع ہونا شروع ہو گئی اور نماز عید کی ادائیگی کے لیے مومنین کی آمد کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا مومنین کی کثرت کو مد نظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک میں متعدد بار نماز عید الفطر پڑھائی گئی کہ جس میں ہر دفعہ ہزاروں مومنین نے شرکت کی۔
ما بین الحرمین میں بھی نماز عید کے مرکزی اجتماع کا انعقاد ہوا کہ جہاں مومنین نے علامہ سید مرتضی قزوینی کی امامت میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے جوار میں عقیدت و احترام کے ساتھ نماز عید الفطر ادا کی۔
مومنین نے اس موقع پہ پوری دنیا میں امن و امان اور امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق کی دعائیں مانگی۔
مفضل بن عمر سے روایت ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے مجھ سے فرمایا: ’’جب روز قیامت ہو گا تو چار دن اس طرح اللہ کی بارگاہ میں پیش ہونگے جس طرح ایک دلہن کو پیش کیا جاتا ہے اور وہ چار دن عید الفطر، عید الاضحی، جمعۃ المبارک اور عید غدیر ہیں‘‘۔