۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
نمایشگاه تراتیل سجادیه

حوزہ/ آستانہ مقدسہ حسینی (حرم امام حسینؑ) نے 63 عربی اور غیر عربی پبلشرز اور ثقافتی اداروں کی شرکت کے ساتھ بین الحرمین کربلائے معلی میں آٹھواں بین الاقوامی تراتیل سجادیہ کی مناسبت سےایک کتابی نمائشگاہ کا آغاز کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آستانہ مقدسہ حسینی (حرم امام حسینؑ) نے 63 عربی اور غیر عربی پبلشرز اور ثقافتی اداروں کی شرکت کے ساتھ بین الحرمین کربلائے معلی میں آٹھواں بین الاقوامی تراتیل سجادیہ کی مناسبت سےایک کتابی نمائشگاہ کا آغاز کیا۔

اس نمائشگاہ کے ڈائریکٹر محمد عبدالسلام نے کہا: یہ نمائش 10 دن تک جاری رہے گی اور اس میں ایران، لبنان، تیونس، کویت، مراکش اور عراق سمیت مختلف ممالک کے 63 پبلشرز اور ثقافتی ادارے شرکت کر رہے ہیں اور یہ نمائش ۲۵ ہزار عناوین پر مشتمل کتابوں پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس نمائش کا مقصد علوم اور ثقافت اہل بیت علیہم السلام کی کو نشر کرنا ہے جو کہ صرف دینی علوم تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں مختلف دیگر علوم اور سیاسی، تعلیمی اور ثقافتی، بچوں کے ثقافتی شعبے بھی شامل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .