۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عزاداری هیئات حسینی در کربلای معلی

حوزہ/ یہ نویں محرم ہے اور کربلا میں چاروں طرف غم کا ماحول ہے۔۔۔ ماتمی انجمنیں بدھ کی صبح سے مسلسل بین الحرمین میدان میں پہنچ رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کربلا/ انجمنیں سب سے پہلے حضرت عباس کے حرم میں داخل ہوتی ہیں اور کربلا کے علمدار کی خدمت میں تسلیت عرض کرنے کے بعد ، امام حسین کے حرم کی طرف روانہ ہوتے ہیں تاکہ وہاں امام حسین سے وفاداری کی نذر کی تجدید کر سکیں، عقیدت میں ڈوبے لوگ کہتے ہیں کہ اے اللہ ہمیں امام حسین کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرما اور آخری حجت کو ظاہر کر، نویں محرم کو عزادار امام حسین کے بھتیجے حضرت قاسم کو بھی یاد کرتے ہیں جنہوں نے شہادت کو شہد سے زیادہ میٹھا کہا۔

عاشور کے واقعے سے پہلے کربلا عراق میں ایک چھوٹی سی جگہ تھی لیکن امام حسین اور ان کے وفادار ساتھیوں کی شہادت کے بعد کربلا کا نام زندہ ہوگیا اور پوری دنیا میں پھیل گیا، یہ امام حسین کی برکت ہے، اے امام حسین آپ پر سلام۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .