حوزہ نیوز ایجنسی | اربعین یا چالیس ایک ایسا عدد ہے جو بڑ ی خصوصیتوں کاحامل ہے مثلاً زیادہ ترانبیاء چالیس سال کی عمر میں مبعوث بہ رسالت ہوئے، موسیٰ علیہ السلام اور خدا کی خصوصی ملاقات چالیس شب قرار پائی، نماز شب میں بھی چالیس مومنین کے لئے دعا کی بھی سفارش کی گئی ہے، ہمسایوں کے احکام میں چالیس گھروں تک کو شامل کیا گیا ہے۔
روایتوں میں ہے کہ کوہ، زمین جہاں کہ انبیاء یا ولی یا کسی بندہ مومن نے عبادت کی ہے، انکے مرنے کے بعد چالیس دن تک زمین ان پر روتی ہے، یا لکھا گیا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد چالیس دن تک زمین وآسمان خون کے آنسو روتے رہے و...
بہر حال یہاں ہمارا مقصد ایک ایسی حیات بخش نسخے کی فضیلت بیان کرنا ہے جو 40 کے عدد سے انسانی معاشروں میں مشہور ہے، اور وہ ہے امام حسین علیہ السلام کی زیارت اربعین۔
اربعین سید الشہداء
آج کے دن سیدالشہداء کو چالیس دن پورے ہوئے ہیں ، آج کے دن ۶۱ ھ میں صحابی پیامبرجناب جابر بن عبداﷲانصاری نے شہادت امام حسین علیہ السلام کے بعد پہلی مرتبہ آپکی قبر مطہر کی زیارت کی ، بنابر قول مشہور آج ہی کے دن اہلبیت حرم شام سے کربلا لوٹے ہیں ، اور بنابر قول سید مرتضی آج ہی کے دن سر مبارک امام حسین بدست امام زین العابدین شام سے کربلا لایا گیا ہے اور آپ کے جسم اطہر کے ساتھ ملحق کیا گیااور آج کے دن شیعیان علی واہلبیت ، کسب وکار چھوڑ کر ، سیاہ پوش مجلس عزا وسینہ زنی کرتے ہوئے واقعہ کربلا اور عاشورا کی تعظیم کا خاص اہتمام کرتے ہیں ۔
اہمیت زیارت اربعین
امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ہیں :کہ پانچ چیزیں مومن اور شیعوں کی علامت ہیں :
۱۔۵۱رکعت نماز (نماز یومیہ ونوافل بانماز شب )
۲۔زیارت اربعین امام حسین علیہ السلام
۳۔داہنے ہاتھ میں انگشتر
۴۔خاک پرسجدہ کرنا
۵۔اور بلند آوازسے بسم اﷲالرحمن الرحیم کہنا ۔
زیارت اربعین سے مراد چالیس مومنین کی زیارت نہیں ہے (جیساکہ بعض نے گمان کیا ہے کیونکہ یہ مسئلہ فقط شیعوں سے مخصوص نہیں ہے اور ا سکے علاوہ کلمۂ الا ربعین میں جو الف لام ہے وہ بھی اس بات پردلالت کرتا ہے کہ امام کی مراد اربعین معروف عند الناس ہے ۔
زیارت اربعین کی اہمیت اس لئے نہیں ہے کہ مومن کی صفات سے ہے بلکہ اس روایت کے مطابق چونکہ زیارت اربعین واجب اور مستحب نمازوں کی صف میں قرار پاتی ہے ، چنانچہ اس روایت کے مطابق جس طرح نمازستون دین وشریعت ہے ، زیارت اربعین وسانحہ کربلا بھی ستون دین ہے ۔
رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کے مطابق دوچیزیں عصارہ نبوت ورسالت قرار پائی ہیں ۱۔قرآن ۲۔عترت؛ انی تارک فیکم الثقلین کتاب اﷲوعترتی۔چنانچہ کتاب الھٰی کا عصارہ ؟دین الھٰی ہے کہ جس کا ستون نمازہے اورعترت پیامبرکا عصارہ زیارت اربعین ہے جوکہ ستون ولایت ہے (البتہ اہم یہ ہے کہ سمجھیں کہ نمازوزیارت کس طرح انسان کو متدین کرتی ہیں
نمازانسان کو فحشاء اورمنکر ات سے بچاتی ہے ۔اسی طرح زیارت اربعین بھی اگر انسان امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں کی معرفت کے ساتھ پڑھے تو وہ برائیوں کونیست ونابودکرنے میں کوشاں ہو سکتا ہے کیونکہ آپ کا قیام برائیوں کی نابودی کے لئے تھا جب کہ آپ نے خود ہی اپنے قیام کے مقاصد کوبیان کرتے ہوئے فرمایا:اریدان آمر بالمعروف وانھی عن المنکر۔
اگر ہم دقت سے زیارت اربعین کے متن پر نظر کریں تومعلوم ہوتا ہے کہ زیارت اربعین میں قیام امام حسین علیہ السلام کےمقصد کیوہی چیزیں بیان کی گئی ہیں جو کہ نبی ا کرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت کا ہدف اور مقصد تھا چنانچہ قرآن کریم اور نہج البلاغہ کے مطابق دوچیزیں انبیائ الٰہی کاہدف ہیں :
1-تعلیم علم وحکمت
۲۔تزکیہ نفوس ،
بعبارت دیگر یعنی لوگوں کو عالم اورعاقل بنانا انبیاء کا اصلی مقصد ہے تاکہ لوگ اچھائیوں کی راہ پرگامزن ہو سکیں اورضلالت وگمراہی کی دنیاسے باہر آ سکیں جیساکہ حضرت علی علیہ السلام نے بھی نہج البلا غہ میں ارشادفرمایا: فھداھم بہ من الضلالۃانقذھم بمکانہ من الجھالۃ ۔یعنی خدانے نبی ا کرم کے ہاتھوں لوگوں کو عالم اورعاقل بنایا چنانچہ امام حسین علیہ السلام نے بھی جوکہ سیرت نبوی کے حامل اور حسین منی وانا من الحسین کے مصداق حقیقی تھے لوگوں کو عالم وعادل وعاقل بنانے میں اپنے جان ومال کی بازی لگادی اورہدف رسالت کو پایہ تکمیل تک پہونچانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑ ی لہٰذازیارت اربعین میں عبارت موجود ہے :
وبذل مھجتہ فیک لیستنقذعبادک من الجہالۃوحیرۃالضلالۃ"یعنی اپنے خون کو خداکی راہ میں نثار کر دیاصرف اس لئے تاکہ بندگان خداکوجہالت اورنادانی کی لا محدود وادی سے باہر نکال سکیں ۔
کتب ادعیہ وزیارت (وتاریخ وروایات) کے ذریعہ سے احکام زیارت اورزیارت پڑ ھنے کے طریقہ کو معلوم کیاجا سکتا ہے مختصر طور پر یہ ہے کہ انسان غسل کرے ، اورپھر زیارت پڑ ھکر دورکعت نماز زیارت پڑ ھے اگر کوئی شخص کربلامیں موجود ہے اور اگرکربلاسے دور ہے تو بلندترین مقام یاصحرامیں جا کرقبر سید الشہداء کی طرف رخ کر کے آپ کو سلام کرے یہ زیارت دوطریقوں سے نقل ہوئی ہے جوکہ مفاتیح الجنان اور دوسری کتابوں میں دستیاب ہے۔

حوزه/ نمازانسان کو فحشاء اورمنکر ات سے بچاتی ہے ۔اسی طرح زیارت اربعین بھی اگر انسان امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں کی معرفت کے ساتھ پڑھے تو وہ برائیوں کونیست ونابودکرنے میں کوشاں ہو سکتا ہے۔
-
زیارت عاشورا میں تولا و تبری کی تجلیاں
حوزه/ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ’’زیارت عاشورا سے تبرا کا تعلق کیا ہے؟‘‘کیا کسی پر لعن و طعن کرنا اسلامی نکتۂ نظر سے جائز ہے ؟۔
-
اربعینِ حسینی : تاریخ اور اہمیت
حوزہ/ امام حسین علیہ السلام کے اربعین (چہلم) کی تکریم و تعظیم اور سوگواری کی دلیل امام حسن عسکری علیہ السلام سے منقول روایت ہے۔امام حسن عسکری علیہ السلام…
-
ہندوستان کی تاریخ میں ایک بار پھر عدل و انصاف کا خون
حوزه/ آج خود کچھ ملزم عدالت میں حاضری سے پہلے یا بری ہونے کے بعد کیمروں کے سامنے یہ کہتے ہوئے نظر آئے کہ اگر ہمیں اس جرم میں پھانسی بھی ہوجاتی تو ہمیں…
-
اربعین یعنی تجدید عزمِ حسینی
حوزہ/ عزاداری کبھی بھی شیعوں سے مخصوص نہیں رہی ہے بلکہ ہر وہ مسلمان جسکے دل میں اہلِبیت ؑ کی محبت ہے، انکے مصائب پر غمگین اور عزادار رہا ہے، اس نے مختلف…
-
اربعین حسینی (ع) کی مناسبت سے نائب الزیارہ اپلیکیشن کا افتتاح
حوزہ / کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اربعین حسینی علیہ السلام مارچ سے ممانعت کے تناظر میں "اوج "میڈیا آرٹس آرگنائزیشن نے اس روح پرور مناظر سے محروم رہنے والوں…
-
کورونا اور عالمی سطح پر چہ میگوئیاں
حوزه/ اس وقت کورونا نے پورے عالم کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ لاکھوں لوگوں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس کے سامنے ساری بیماریاں ہیچ نظر آتی ہیں جبکہ حقیقت اس…
-
آیت اللہ باقر مقدسی:
اربعین حسینی (ع) لوگوں کو بیدار کرنے اور انہیں خدا کے ساتھ وصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے
حوزہ / آیت اللہ باقر مقدسی نے کہا: زائرین کے مسائل پر خصوصی توجہ دینے پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ اور حکومت پاکستان اور…
-
گلگت بلتستان کے انتخابات کی مناسبت سے :
انتخابات اور اخلاقیات
حوزہ / ارض بلتستان میں جوں جوں الیکشن قریب آرہا لوگ بھاٸی چارگی ، شرافت اور اخلاقیات کو بھولتے جارہے ہیں۔جھوٹ مکر وفریب دوغلہ پن کم ظرفی و عدم برداشت…
-
نویں محرم کو کربلا کا منظر، پورے شہر میں غم کے بادل
حوزہ/ یہ نویں محرم ہے اور کربلا میں چاروں طرف غم کا ماحول ہے۔۔۔ ماتمی انجمنیں بدھ کی صبح سے مسلسل بین الحرمین میدان میں پہنچ رہی ہے۔
-
آج کی حدیث:
شہادت حضرت أبا عبد اللہ الحسین (ع) کے چالیس دن بعد تک زمین و آسمان کے حالات
حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیه السلام نے ایک روایت میں شہادت حضرت أبا عبد اللہ الحسین (ع) کے چالیس دن بعد تک زمین و آسمان کے حالات کو بیان کیا ہے۔
-
اربعین حسینی کی تاریخی حیثیت
حوزہ/ زیارت اربعین کو امام حسن عسکری علیہ السلام نے مؤمن کی نشانیوں میں بتایا ہے ۔ اسے واجب اور مستحب نمازوں کی صف میں قرار دیا گیا ہے۔ جس طرح نماز ستون…
آپ کا تبصرہ