۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
چین سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے نام شکریہ کا خط

حوزہ/ چینی خطاط نورالدین می گوانگ جیانگ نے اعزاز دیئے جانے پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور روضہ مبارک کے سیکریٹری جنرل سید محمد اشیقر کا ایک خط کے ذریعے شکریہ ادا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،چینی خطاط نورالدین می گوانگ جیانگ نے اعزاز دیئے جانے پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور روضہ مبارک کے سیکریٹری جنرل سید محمد اشیقر کا ایک خط کے ذریعے شکریہ ادا کیا ہے کہ جو اعزاز انھیں دوسری بین الاقوامی جمالیاتی ثقافتی ورثہ نمائش میں اپنے منفرد فن پارے نمائش میں شامل کرنے پر دیا گیا۔

20 نومبر 2021 سے 25 نومبر 2021 تک ما بین الحرمین میں معارف اسلامی وانسانی سیکشن کے جمالیاتی ورثہ یونٹ کی طرف سے لگائی جانے والی نمائش میں چینی خطاط نورالدین می گوانگ جیانگ نے عربی زبان میں چینی طریقے سے لکھے گئے اپنے دو فن پاروں کو نمائش کا حصہ بنایا کہ پوری نمائش میں مرکز نگاہ بن گیا، اور اسی وجہ سے روضہ مبارک کی طرف سے انھیں اعزاز سے نوازا گیا۔

چینی خطاط نے اعزاز دیئے جانے پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ادارہ کو اپنے ہاتھ سے لکھا خط ہوا خط بھیجا ہے جس میں انھوں نے روضہ مبارک اور اس کے سیکریٹری جنرل سید محمد اشیقر کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس اعزاز کو اپنے باعث فخر قرار دیا ہے۔

خط میں انہوں نے لکھا ہے:

"بسم الله الرحمن الرحيم
الشكر والتقدير إلى العتبة العبّاسية المقدّسة..
وإلى الأمين العام المهندس محمد الأشيقر المحترم..
لتكريمي بعد المشاركة في معرض التراث الجماليّ الدوليّ الثاني..
من أخيكم الحاج نور الدين مي قوانج جيانج
في جمهوريّة الصين الشعبيّة".

تبصرہ ارسال

You are replying to: .