۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
ام البنین (س) ویمن لائبریری

حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ ام البنین عليہا السلام ویمن لائبریری نے اپنے عملے کی پیشہ ورانہ امورمیں ترقی ومہارت کے فروغ کے لئے مسودات اور مخطوطات کی فہرست سازی کے لئے خصوصی کورس منعقد کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ ام البنین عليہا السلام ویمن لائبریری نے اپنے عملے کی پیشہ ورانہ امورمیں ترقی ومہارت کے فروغ کے لئے مسودات اور مخطوطات کی فہرست سازی کے لئے خصوصی کورس منعقد کیا ہے۔

ام البنین عليہا السلام ویمن لائبریری کی سربراہ اسماء العبادی نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ یہ کورس 10 دن تک جاری رہے گا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امیجنگ اور انڈیکسنگ سنٹر کے ماہرین لائبریری کےعملے کو تربیت دیں گے۔ اس کورس کےتعلیمی سیشن میں خطی ورثہ ، تعارف اور اس کی اہمیت کے بارے میں لیکچر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فہرست سازی کی اقسام، خصوصیات ، اس کے مراحل اور تاریخی اورعلمی لحاظ سے مسودات اور مخطوطات کی درجہ بندی اور وضاحت کے بارے میں بھئ لیکچر پیش کئے جائیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عملی تربیتی سیشن مسودات اور مخطوطات کی فہرست سازی اور جامع عملی امتحان پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائبریری نے ہمیشہ اپنے عملے کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے اور پیشہ ورانہ امورمیں ترقی اور پیشرفت کا ایک طریقہ تربیتی کورسز کا نعقاد ہے۔ لائبریری مستقبل میں اپنے عملے کو جدید فنی و تکنیکی پیشرفت سے ہم آہنگ رکھنے کے لئے ایک خصوصی مرکز کے قیام کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا: "سینٹر فار مینوسکرپٹ امیجنگ اینڈ انڈیکسنگ کی سرگرمیوں قابل تحسین ہیں، اور اگر ہمارا عملہ اس شعبے میں کام کرتا ہے تو ام البنین عليہا السلام ویمن لائبریری ایسا کرنے والی پہلی ویمن لائبریری ہو گی جوعراق میں مسودات اور مخطوطات کی کیٹالاگنگ اور انڈیکسنگ کرے گی۔"

یہ بات قابل غور ہے کہ مسودات کی زمرہ بندی ایک اہم تکنیکی عمل ہے جو علمی، فکری، ثقافتی اور تاریخی دستاویزات کے تحفظ میں معاون ہے اور محققین اور اسکالرز کو بھرپور وسائل فراہم کرنے کا ذریعہ ہے۔

لائبریری میں مخطوطات کی فہرست سازی سے متعلق معلومات کے لئے درج ذیل لنک ملاحظہ کریں: https://alkafeel.net/women_library/#/ManuscripttsSearch

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .