۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
حرم امام رضا (ع)کی اہلبیت (ع) لائبریری اورعتبہ حسینی کے کتب خانہ کے مابین باہمی تعاون کا آغاز

حوزہ/ حرم امام رضا(ع) سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی کی اہلبیت(ع) لائبریری نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کے بعد عتبہ حسینی کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید توسیع دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز اورکتب خانوں کی آرگنائزیشن کے سربراہ حسین خسروی نےایک اجلاس کے دوران عتبہ حسینی یا امام حسین علیہ السلام کے حرم کے کتب خانوں اور ثقافتی امور کے سربراہ کے ساتھ ایک مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے ۔

اس دوران انہوں نے آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری میں عربی کتب کی کثیر تعداد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سات لاکھ عناوین پر پچاس لاکھ سے زائدعربی کتب موجود ہیں، اجلاس کے دوران انہوں نے فارسی مصنفین کی تحریر کردہ عربی کتب کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ادیب نیشاپوری کی کتب انہی میں سے ہیں۔

اجلاس کے دوران عتبہ حسینی یا امام حسین علیہ السلام کے حرم کے کتب خانوں اور ثقافتی امور کے سربراہ رائد الحیدری نے دونوں کتب خانوں کے مابین مشترکہ تعاون پر دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف اسلامی ممالک کے ثقافتی مراکز اور کتب خانوں کے اپنے دوروں کا ذکر کیا اور کہا کہ آستان قدس رضوی کی لائبریری کتب کی نگہداشت، دیکھ بھال کے معیارات اور خدمات کی فراہمی کے طریقوں کے لحاظ سے بہترین لائبریری ہے۔

مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور نفاذ، علمی صلاحیتوں اور دو طرفہ وسائل کی ترقی و توسیع، ڈیجیٹل وسائل کا تبادلہ، اشاعتیں، پریس اور دیگر وسائل ان امور میں شامل ہیں جن پر اس مفاہمتی نوٹ میں تاکید کی گئی ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .