۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حرم امام رضا (ع) سے وابستہ کتب خانوں کے جامع اور مربوط منیجمنٹ سسٹم کی رونمائی

حوزہ/ امام رضا علیہ السلام کے حرم سے وابستہ کتب خانوں کے جامع اور مربوط منیجمنٹ سسٹم کی رونمائی کر دی گئي ہے اس موقع پر آستان قدس رضوی کے نائب متولی مالک رحمتی بھی موجود تھے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت امام علی رضا(ع) کے حرم مطہر کی ڈیجیٹل لائبریری کے ڈائریکٹر سسٹم کو متعارف کراتے ہوئے کہا کہ حرمِ امام رضا(ع) کے کتب خانوں کا جامع اور مربوط منیجمنٹ سسٹم ایک ایسا مکمل سافٹ وئیر ہے جس میں منیجمنٹ کے ماخذ ، کتب خانوں کا نظام اور آرکائیو وغیرہ تمام بین الاقوامی معیارات پر مبنی ہیں۔ اس سسٹم کے افتتاح سے مرکزی لائبریری کے تمام حصے،دستاویزاتی سینٹرز اور57 دوسرے کتب خانوں کو مشترکہ اور باہمی طور پر آپریٹ کیا جاسکے گا ۔ اسی طرح آستان قدس رضوی سے وابستہ تمام ثقافتی، اقتصادی ادارے اور یونیورسٹیاں بھی بھی اس نظام کو اپنی لائبریریوں کے وسائل کو منظم کرنے کے لیے استعمال کر سکتی ہیں ۔

حرم امام رضا (ع) سے وابستہ کتب خانوں کے جامع اور مربوط منیجمنٹ سسٹم کی رونمائی

حرم مطہر کی ڈیجیٹل لائبریری کے ڈائریکٹرعلی ضرابی نے بتایا کہ یہ سسٹم کتب خانوں کے جامع اور مربوط نظام اور منیجمنٹ کی نفی نہیں کرتا بلکہ تکراری کاموں سے اجتناب اس سٹم کے فوائد میں سے ہيں۔

حرم امام رضا (ع) سے وابستہ کتب خانوں کے جامع اور مربوط منیجمنٹ سسٹم کی رونمائی

انہوں نے کہا کہ منظم طریقے سے شائقین اورمخاطبین کو خدمات فراہم کرنا بھی اس سسٹم کے استعمال کا فائدہ ہے۔آستان قدس رضوی کے نائب متولی مالک رحمتی نے بھی اس موقع پر کہا کہ سائبراسپیس کی وسعت کے پیش نظر اس سسٹم کے ذریعہ کتابیں اور اہم مفاہیم کو متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ اس سسٹم کے ذریعہ سامعین کی بیداری اور بصیریت کی سطح کو بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔

حرم امام رضا (ع) سے وابستہ کتب خانوں کے جامع اور مربوط منیجمنٹ سسٹم کی رونمائی

انہوں نے کہا کہ حضرت امام علی رضا(ع) کے حرم مطہر کو صحت کے زمرے میں بیک وقت تین شعبوں پر توجہ دینی چاہیے؛جسمانی صحت جو کہ غذائیت اور ورزش وغیرہ سے حاصل ہوتی ہے، دوسرا شعبہ روحانی و معنوی صحت کا ہے جسے عبادت اور اہلبیت (ع) سے توسل کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے اور تیسرا شعبہ فکری صحت کا ہے جس میں کتاب اور کتابوں کے مطالعہ کا کردار اہم ہوتا ہے ۔

حرم امام رضا (ع) سے وابستہ کتب خانوں کے جامع اور مربوط منیجمنٹ سسٹم کی رونمائی

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کی مرکزی لائبریری میں خطی کتب اور لیتھوگرافی کتابوں کے ایک لاکھ اڑسٹھ ہزارنسخے موجود ہیں جبکہ مطبوعہ کتب کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے۔ اس کے علاوہ پورے ملک میں 57 کتب خانے حرم مطہر کی انتظامیہ کی نگرانی میں عوام کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .