۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
روضہ امام رضا (ع) کے کتابخانے کو 17،892 مطالعاتی مواد ہدیہ

حوزہ/ آستان قدس رضوی کے مرکزی کتابخانے کے لائبریرین نے مطلع کیا ہے کہ آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کو سترہ ہزار آثھ سو بانوے کتابیں، مجلّے ، مقالے اور سمعی بصری (آڈیو ویڈیو) مواد، اس سال اپریل سے جون کے مہینے تک ہدیے کے طور پر موصول ہوئے ہیں۔ ان میں سے تقریبا" نصف مواد رجسٹریشن کے دفاترکو نیز ضرورت کے مطابق مطبوعات کے دفاتر یا ملک بھر کی ذیلی لائبریریوں کو بھیجا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آستان قدس رضوی کے مرکزی کتابخانے کے لائبریرین نے مطلع کیا ہے کہ آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کو سترہ ہزار آثھ سو بانوے کتابیں، مجلّے ، مقالے اور سمعی بصری (آڈیو ویڈیو) مواد، اس سال اپریل سے جون کے مہینے تک ہدیے کے طور پر موصول ہوئے ہیں۔ ان میں سے تقریبا" نصف مواد رجسٹریشن کے دفاترکو نیز ضرورت کے مطابق مطبوعات کے دفاتر یا ملک بھر کی ذیلی لائبریریوں کو بھیجا گیا ہے۔

ان سارے مواد کے بارے میں آ‎ستان قدس کے مرکزی کتابخانے کے لائبریرین نے بتایا کہ ان میں درجہ بندی کے اعتبار سےمختلف موضوعات کےجو مواد ہیں ان میں دینی، تاریخی ، فقہی، ریاضیات، طبی اور ادبیات وغیرہ ہیں۔ اسی طرح دس ہزار چھ سو فارسی، عربی اور لاطینی زبانوں کی کتابیں، اور آڈیو ویڈیو میٹیریل جو ہدیے کے طور پر ملے یا خریدے گئے ہیں ان سب کو سمعی بصری میٹیریل انٹر نٹ پر "سیمرغ اور "سافام" کی سائٹ پر بھی لوڈ کردیا گیا ہے جہاں سے ہر ایک اسے دیکھ اور سن سکتا ہے۔

آستان قدس کے لائبریرین اختری طوسی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کتابوں کی افادیت اور موضوعات کے اعتبار سے انھیں ترتیب سے مختلف حصوں میں بانٹا جاتا ہے اور ہمارے کتابداری کے شعبے میں یہ ایک اہم کام ہےجو ہمارے ماہر فہرست نویسوں کی ذمہ داریوں میں سے ہے جو اسے Dewey Decimal Classification System  کے مستند طریقے کے مطابق انجام دیتے ہیں اور اس سسٹم کے تحت لائبریری میں ترتیب سے رکھی ہوئی کتابوں تک اہل مطالعہ کی رسائی بہت آسان  ہوجاتی ہے۔

انہوں نے اس موقع  پر حرم مطہر رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے   سربراہ جناب حجت الاسلام گنا بادی نژاد کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے فارسی اور عربی کی تین ہزار پانچ سو باسٹھ کتابوں کے نسخے ہدیے میں دئے ہیں۔ اسی طرح انھوں نے آیت اللہ مرحوم سید محمد حسینی شاہرودی (رح) کے دفتر کی جانب سے موصول ہونے والی کتب اور ابولافضل کمیلی زادہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے مجموعی طور پر 2700 سے زیادہ کتابیں حرم مطہر کو ہدیہ کی ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .