۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امام رضا (ع) میوزیم، کورونا کے دوران عالمی سطح پر بہترین میوزیم

حوزہ/ میوزیم کی عالمی کونسل آئي سی او ایم نے امام رضا علیہ السلام کے میوزیم کی قدر دانی کی ہے جہاں کورونا کے دور میں بھی میوزیم کی اشیاء سائبر اسپیس پر شائقین کے لئے آسانی سے دستیاب ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آستان قدس رضوی کے کتب خانوں، میوزیموں اور آرکائیو آرگنائزیشن    کے سربراہ، حجت الاسلام سید جلال حسینی نے کورونا کے دوران امام رضا (علیہ السلام )میوزیم کی سرگرمیوں کے بارے میں کہا کہ سن دو ہزار بیس میں میوزیموں کے بین الاقوامی نعرے " میوزیم زندہ ہیں " کے تحت سائبر اسپیس اور انٹرنیٹ کے ذریعے شائقین سے رابطے برقرار رکھنے تعلق سے   میوزیموں کی عالمی کونسل آئي او ایم نے امام رضا میوزیم کی قدردانی کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئی سی او ایم ، ثقافتی ورثہ کی وزارت، ایران کے سیاحتی ادارے سے تعاون کے معاہدے، روس ، قطر ، جرمنی، فرانس جیسے ملکوں کے بڑے بڑے میوزیموں کے ساتھ مفاہمتی نوٹس پر دستخط، سن دو ہزار بیس میں امام رضا میوزیم کی سرگرمیوں میں شامل ہے ۔

حجت الاسلام حسینی نے کہا کہ مرمت کے شعبے میں بھی اس ادارے نے ایک سو سے زائد نوادرات کی مرمت ک ہے جو خود گزشتہ برسوں کی بہ نسبت بہت اچھی پیشرفت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مرکزي کتب خانے میں  نو ہزار میٹر مربع کی گنجائش کے ساتھ نئی آلماریاں بنائي جا رہی ہیں اور اب تک تقریبا پانچ لاکھ کتابیں بھیجی جا چکی ہیں اور باقی بھیجی جا رہی ہیں ۔

انہوں نے " پیک دانش " منصوبے کو بھی آستان قدس رضوی کی ایک سرگرمی بتایا ہے جس کا مقصد کورونا کے دوران لوگوں کو بہتر خدمات فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے کا حصہ بننے کے بعد مشہد میں رہنے والے کتب خانے کے ممبران  ٹیلی فون یا سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی پسند کی کتاب گھر پر منگوا سکتے ہيں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .